مراسلہ

آپ کی دعائیں ہمارے لئے قیمتی ہیں لیکن۔۔۔

تحریک فروغِ اسلام کے قیام سے ہی بہت سے علماء، مشائخ، ائمہ مساجد کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں جن کی برکتوں سے الحمد للہ تحریک نے قلیل مدت میں لمبا سفر طے کیا ہے، 24 اگست کو جننتر منتر پروٹیسٹ کے بعد آپ کی شفقتوں کا سایہ مزید دراز ہو گیا ہے، فون کالز، میسیجز و سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کے حوصلہ افزا کلمات و دعائیں مسلسل مل رہی ہیں.
الحمدللہ ہم مطمئن ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے توفیق عطاء فرمائی کہ تحریک اپنے مشن کی طرف تیزی سے رواں دواں ہے لیکن برما میں مسلمانوں پر ہوۓ مظالم کا ایک نمونہ آسام کے مسلمانوں پر کل ہوۓ مظالم کی شکل میں جو ہمیں نظر آیا اس نے ہمیں مزید مضطرب و بے قرار کر دیا ہے. اب کام برق رفتاری سے کرنا پڑے گا. مشن کو دیکھتے ہوئے تحریک ظاہری اسباب و وسائل سے تقریباً خالی ہے. بس ہم اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے قدم بڑھا دیتے ہیں اور ان شا اللہ بڑھاتے رہیں گے لیکن آپ اگر دعاؤں سے تھوڑا آگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دے دیں تو ان شا اللہ ہم اللہ، رسول و قرآن پر زبان دراز کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں جلد کامیاب ہو جائیں گے،جس سے مساجد کی حفاظت بھی ہو جائے گی اور ان سب کے صدقے مسلمانوں کی جان، مال، عزت و آبرو بھی محفوظ ہو جائیں گے. ہمیں کسی دنیادار لیڈر سے امید نہیں ہمیں تو بس غلامان مصطفیٰ سے امید ہے :
سگ آوارہ صحرا سے اکتا سی گئی دنیا
بچاؤ اب زمانے کا سگان مصطفےٰ کر دیں

کرنا کیا ہے
آپ کو کوئی لمبا چوڑا کام نہیں کرنا بس مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسالت کی جو چنگاری ہے اسے اپنے وعظ و خطاب کے ذریعے شعلہ بنا دینا ہے، اگر وعظ و خطاب کرنے میں رکاوٹیں ہیں تو روزانہ انفرادی تبلیغ کے ذریعے ترجیح دے کر کم از کم 5 نوجوانوں پر (جو آپ کے مریدین، متوسلین یا مقتدی ہوں) محنت کریں خواہ ڈائریکٹ ہو یا سوشل میڈیا کا استعمال کر کے. انہیں بتا دیں کہ اب تمہارے پاس دو راستے ہیں یا آسامی مسلمانوں کی طرح مرنے کو تیار ہو جاؤ یا مصطفےٰ پیارے صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کی حفاظت کے لئے اپنی قربانیاں پیش کرو، اب بیٹھنے کا وقت نہیں جب تحریک فروغِ اسلام اگلی کال دے تو سر پر کفن باندھ کر نکلنا ہے واپس آئے تو غازی ورنہ شہید.
ہمیں امید ہے کہ آپ یہ کام تیزی کے ساتھ ضرور کریں گے. اور جب ہم اگلی کال دیں گے تو آپ کے تعاون سے ہزاروں کی تعداد ہمارے ساتھ ہوگی اور ہم حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہیں گے :IntroPedia

جو جان مانگو تو جان دیں گے
جو مال مانگو تو مال دیں گے
مگر یہ ہم سے نہ ہو سکے گا
نبی کا جاہ و جلال دیں گے

طالب دعا
سگ بارگاہ رسالت
قمر غنی عثمانی قادری چشتی
7457861330

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے