مراسلہ

آہ! علامہ ڈاکٹر محمد صحبت خان کوہاٹی کی ہمشیرہ صاحبہ سفر آخرت پر روانہ ہو گئیں

سوگوار قلم: سید صابر حسین شاہ بخاری قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ النبی الامین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین

ابھی ابھی کراچی سے ہمارے ایک کرم فرما ، ماہ نامہ”کاروانِ قمر” کراچی کے سرکولیشن منیجر مولانا قاری محمد یعقوب ہزاروی صاحب زید مجدہ نے یہ درد ناک اور دل خراش خبر دی ہے کہ ہمارے مہربان اور قدردان دان، اہل سنت کی ہر دلعزیز شخصیت ، کاروانِ قمر کے حدی خواں، اہل سنت کی معیاری درس گاہ دارالعلوم قمر الاسلام کراچی کے اساتذہ کرام میں سے ممتاز نام، جامع مسجد رحمت کے خطیب بے مثال، سنی صحافت میں نمایاں نام، ماہ نامہ "کاروانِ قمر” کراچی کے مدیر اعلیٰ اور روح رواں ، اہل علم و فضل کی صحبتوں میں بیٹھنے والےعلامہ ڈاکٹر محمد صحبت خان کوہاٹی صاحب زید مجدہ کی ہمشیرہ صاحبہ آج داعی اجل کو لبیک کہہ کر سفر آخرت پر روانہ ہو گئی ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ہمارے ممدوح کی ہمشیرہ صاحبہ کی رحلت ہم سب کے لئے باعثِ تشویش ہے۔ ہم سب ان کے اس دکھ درد میں شریک ہیں۔ آہ! علامہ ڈاکٹر محمد صحبت خان کوہاٹی کے خانوادہ کا ایک اہم فرد اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ ہمیں ان کی ہمشیرہ صاحبہ کی وفات حسرت آیات سے بہت زیادہ دکھ ہوا، کرب ہوا، قلق ہوا۔ لیکن ایسے سانحات میں صبر کے ہی کیا جاسکتا ہے۔ اور صبر کے بغیر چارہ بھی کوئی نہیں ہے۔
السلام تعالیٰ اپنے محبوب حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل ہمارے ممدوح کی ہمشیرہ صاحبہ کی مغفرت فرما کر ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل عطا فرمائے اور ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے۔
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واولیاء امتہ وعلما ملتہ اجمعین

دعا گو ودعا جو
شریک غم اور پر نم
گدا کوئے مدینہ شریف
احقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ”خلیفۂ مجاز بریلی شریف”
سرپرست اعلیٰ ماہ نامہ مجلہ الخاتم انٹر نیشنل و”ہماری آواز”
مدیر اعلیٰ الحقیقہ و سہ ماہی”خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (انٹر نیشنل)
ادارہ فروغ افکار رضا و ختم نبوت اکیڈمی برھان شریف ضلع اٹک پنجاب پاکستان پوسٹ کوڈ نمبر 43710(21/رجب المرجب 1443ھ/23/فروری 2022ء بروز بدھ بوقت 9:50صبح)