مراسلہ

یقینًا لائقِ مبارک باد ہیں مجلسِ علماے جھارکھنڈ کے نوجوان جیالے علماء

ازقلم: آصف جمیل امجدی
9161943293/6306397662

میری قلب و نظر کی غار میں لگے ہوۓ فریم پر نوجوان صحافی،عمدہ قلم کار امتیازی شان و شوکت کے متحمل درجن بھر سے بھی زائد علماے کرام کے اسماء کی فہرست چسپا ہے، جو دینی، ملی، سماجی و اصلاحی خدمات کے عظیم پیکر ہیں۔ انہی میں ایک نام حضرت مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی صاحب قبلہ[رکن مجلسِ علماے جھارکھنڈ] کا بھی ہے۔آپ سے ناچیز کے دیرینہ و بڑا گہرا دوستانہ تعلق محض میدانِ صحافت کو جلا بخشے رہنے کی وجہ سے ہوئی۔ آپ نے مجھے بذریعے واٹس ایپ تحریری طور پر بتایا کہ علمی،فکری،مذہبی،دینی،ملی وسماجی نیز شرعی امور پر منصفانہ کام کرنے والی شاہین صفت تنظیم "مجلسِ علماے جھارکھنڈ” الحمد للہ اس سال یارِغار مصطفٰے امیرالمؤمنین خلیفئہ راشدِ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تاریخِ وصال ٢٢/ جمادی الآخرہ پر دنیا کے کونے کونے میں تقریبًا ایک ہفتے تک غیر متناہی طور پر افکار و تعلیمات ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو پہنچانے کی کمر کس لی ہے۔ یقینًا یہ عمل پیہم مجلسِ ھٰذا کے لیے ایک یادگار لمحہ بن کر دل کے نہا خانے کو مسرت و شادمانی کی اگربتی سے مشکبار کیے ہوگا۔ بے شک مبارکباد کے لائق ہیں مجلس ھٰذا کے وہ نوجوان جیالے جنھوں نے اپنی قوت فکر سے اسلاف شناسی کے عمدہ کارنامے سے اسلاف کرام کی یادوں کو ترو تازہ کرارہے ہیں۔ دنیا تنظیم،انجمن اور مختلف النوع تحریکوں سے بھری پڑی ہے جو خود ساختہ قوانین و ضابطے کے تحت دعوہ کر رہی ہے کہ ہم قوم کی بھلائی کا کام کر رہے ہیں۔ لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایک تنظیم بنام مجلس علماے جھارکھنڈ کا ہر قدم شرعی قندیل کی روشنی میں قوم کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرداں ہے ۔ اور امسال تقریبًا ایک ہفتے تک لامتناہی طور پر عظیم داعئ اسلام و سپاہئ اسلام خلیفئہ راشد اول امیرالمؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفا شعاری اور راہ حق میں دی جانے والی ان کی بے لوث قربانیوں کا پیغام سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا کے ذریعہ قوم کے ہر فرد تک پہنچانے کا عزم مصمم کر چکی ہے جو کہ کل بروز جمعہ 5 فروری مطابق 22 جمادی الآخرہ کو مکمل شان و شوکت کے ساتھ آغاز ہو جاۓ گا۔ قومِ مسلم کے فرزند کی یہ ذمہ داری بنتی ہے عمومًا اور علماے کرام کی خصوصًا کہ مستند حوالے سے آپ رضی اللہ عنہ کی خدمات کو دنیا والوں کے سامنے پیش کریں۔ چاہے وہ فیس بک، یوٹوب اور ژوم ایپ کے ذریعہ لائیو ہی کیوں نہ ہو۔ اور ارباب لوح و قلم مختلف زبان و اسلوب میں روز مرہ نکلنے والے رسالے و جرائد نیز روزنامے میں مختصر ہی سہی لیکن لگاتار ایک ہفتے تک آپ رضی اللہ عنہ کی حیات مبارکہ اور بے لوث دینی خدمات کو تحریرًا نکالتے رہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے