مراسلہ

بھاری مصیبت اور بڑی ضرورت

ازقلم: طارق انور مصباحی، کیرالہ

چھوٹی مصیبتوں اور معمولی ضرورتوں میں احباب واقارب ہاتھ بٹاتے ہیں اور ایک دوسرے کا تعاون کرتے ہیں,لیکن اس سے دھوکہ نہ کھائیں۔

بڑی مصیبتوں میں اور بڑی ضرورتوں میں بہت سے رشتہ دار وقرابت دار اور بہت سے دوست واحباب کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔

ایسے سخت مواقع پر خونی رشتہ دار کی اکثریت اور دوستوں کی اقلیت آپ کے ساتھ ہوتی ہے۔

زندگی کے بیتے ہوئے حصوں کا تجزیہ کریں۔اپنے سچے ہمدردوں اور وقتی ٹائم پاس دوستوں میں فرق وتمیز پیدا کریں۔اللہ تعالی اور اس کے نیک بندوں سے نزدیکی پیدا کریں۔

بہت مشہور مقولہ ہے: اللہ مہربان تو بندہ پہلوان

جو لوگ آپ کی بڑی مصیبتوں اور اہم ضرورتوں میں آپ کا ساتھ دیتے ہوں,ان سے روابط وتعلقات مضبوط رکھیں۔ٹائم پاس دوستوں کو وقت کم دیں اور ان اوقات کو ذکر خداوندی,درود شریف اور بزرگوں کی یاد میں صرف کر دیں۔

اگر بات سمجھ میں آ گئی تو ٹھیک ہے,ورنہ دو تین بار پڑھیں اور اپنی زندگی کے گزرے ہوئے لمحات کا مطالعہ فرمائیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے