مراسلہ

ماتریدی ریسرچ سینٹر(مالیگاؤں) کی مطبوعات لطیفی دار المطالعہ میں

سرزمین مالیگاؤں علم وادب کا سرچشمہ ہے…جہاں علمی ادبی گلستان آباد ہیں…اردو ادب کا فروغ خوب ہے…جگہ جگہ دار المطالعہ اور لائبریریاں قائم ہیں…نشر واشاعت کا کام زود تر ہے…سالہا سال اکابر اہل سنت کی کتب ورسائل جدید طرز پر شائع ہوتی رہتی ہیں ۔انہیں اشاعتی اداروں میں ایک اہم ادارہ ماتریدی ریسرچ سینٹر بھی ہے جس کا مقصد صرف اور صرف عقائد باطلہ کی تردید میں کتب شائع کرنا ہے اور یہ بھی ایک اہم کام ہے۔ جس کے بانی وسربراہ محب گرامی انجینئر حضرت عرفان ماتریدی زید مجدہ ہیں۔انتہائی ملنسار، صوفی مزاج اور بااخلاق شخصیت کے حامل ہیں۔ جس وقت فقیر مالیگاؤں میں تدریسی فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ اس وقت بھی موصوف نے چند اہم مطبوعات پیش کی تھیں۔ اور الحمدلله اس بار بھی چند علمی سوغات بذریعہ ڈاک ارسال کی۔اللہ جل مجدہ مشن کے تمام ممبران کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔
ازقلم: نازش مدنی مرادآبادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے