مراسلہ

شکر نا الفاظ

از: حافظ محمدتحسین رضا رضوی ۔۔مالینگاؤں اتردیناج پور

حامدومصلیا
امابعد
فاعوذ باللہ مین الشیطان الرجیم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِكَ الَّذِي خَلَقَ (1) خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2) اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ (3) الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4) عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ۔۔۔۔۔صدق اللہ العظیم ۔۔۔۔

قارئین کرام!
میں محمدتحسین رضا رضوی بن حضرت علامہ مولانا مسعودعالم رضوی "بانی و مھتمم جامعہ تاج الشریعہ للبنات "صدرمالینگاؤں, گوالپوکھر, اتردیناج پور, بنگال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرات محترم! ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پرسب سے پہلی وحی نازل ہوئی تو اس کا پہلا جملہ یہ تھا کہ اقرء,پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تمام چیزوں کو پیدا کیا ہے۔
اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پہلی وحی میں ہی علم پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔
آگےقرآن کی ایک آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اللہ نے انسان کو وہ کچھ سکھایا، جو وہ نہیں جانتا تھا۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو پہلے قدرتی چیزوں کے بارے میں علم عطا کیا اور پھر اس کی تفصیلات اس نے اپنے پیغمبروں کے ذریعہ ترسیل فرمائی۔
اس میں کوئی شک نہیں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک معلم تھے۔
انھوں نے انسانوں کو اخلاقیات، تقویٰ اور صحیح طرز عمل کی تعلیم دی۔
محترم حضرات! کسی بھی انسان کی کامیابی کے پیچھے اچھے استاد کی بہترین تربیت کار فرما ہوتی ہے ۔ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کی زندگی میں اچھے استاد میسر آجاتے ہیں ۔ ایک معمولی سے نوخیز بچے سے لے کر ایک کامیاب فرد تک سارا سفر اساتذہ کا مرہون منت ہے ۔ وہ ایک طالب علم میں جس طرح کا رنگ بھرنا چاہیں بھر سکتے ہیں۔استاد ایک چراغ ہے جو تاریک راہوں میں روشنی کے وجود کو برقرار رکھتا ہے۔ اُستاد وہ پھول ہے جو اپنی خوشبو سے معاشرے میں امن، مہرومحبت و دوستی کا پیغام پہنچاتا ہے۔ اُستاد ایک ایسا رہنما ہے جو آدمی کو زندگی کی گم راہیوں سے نکال کر منزل کی طرف گامزن کرتا ہے۔معاشرے میں جہاں ماں باپ کا کردار بچے کے لیے اہم ہے، وہاں استاد کو بھی اہم مقام حاصل ہے۔ ماں باپ بچوں کو لَفظ بہ لفظ سکھاتے ہیں، ان کی اچھی طرح سے نشوونما کرتے ہیں، ان کو اٹھنے، بیٹھنے اور چلنے کا سلیقہ سکھاتے ہیں مگر استاد وہ عظیم رہنما ہے جو آدمی کو انسان بنا دیتا ہے، آدمی کو حیوانیت کے چُنگل سے نکال کر انسانیت کے گُر سے آشنا کرواتا ہے۔ استاد آدمی کو یہ بتاتا ہے کہ معاشرہ میں لوگوں کے ساتھ کیسے رشتے قائم رکھنے چاہئیں۔ استاد، ایک معمولی سے آدمی کو آسمان تک پہنچا دیتا ہے۔  استاد مینار نور ہے جو اندھیرے میں ہمیں راہ دکھلاتا ہے۔ ایک سیڑھی ہے جو ہمیں بلندی پر پہنچادیتی ہے۔ ایک انمول تحفہ ہے جس کے بغیر انسان ادھورا ہے. میرےاستاذمحترم حضرت حافظ وقاری آفروز عالم صاحب کا میں مشکوروممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے اس تعلیم سےآراستہ فرمایاجوسب سے بہتر ہے جیساکہ پیارےنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری حدیث پاک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صحيح البخاري كِتَاب فَضَائِلِ الْقُرْآنِ میں ہے:
” خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ”
ترجمہ :تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور دوسروں کو پڑھائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس حدیث پاک سےواضح ہےکہ سب سے بہترین علم قرآن پاک کاعلم ہےاوربہترین انسان وہ ہےجورات ودن محنت کرکےبچوں کوقرآن پاک سکھاکرقوم کاامام بنادے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرات قرآن پاک حفظ کرنا بہت مشکل امرہےلیکن اگراللہ تعالیٰ کافضل, نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاکرم, والدین کی دعائیں اوراستادکی محنت شامل ہوجاےتوپھریہ کام بھی آسان ہوجاتاہے۔میں تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں "مدرسہ غوثیہ نوریہ” کےمھتمم”حضرت علامہ و مولانا قاری اسحاق انجم صاحب قبلہ، حضرت حافظ و قاری شریف صاحب و جناب الحاج ٹی ٹی یوسف صاحب، جناب الحاج ماسڑر مظہر صاحب و جملہ منتظمین ومعاونین کااورخاص کرمیرےمشفق ومربی استادمحترم ومکرم استادالاستاتذہ حضرت حافظ وقاری محمد افروز عالم صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی کا کہ جن توسط سے مجھے یہ مقام حاصل ہوا ۔اورشکریہ ادا کرتا ہوں آپ سب کابھی کہ مجھےآپ نے اس لائق سمجھ کرتراویح پڑھانے کاموقع فراہم کیا ۔۔۔۔۔۔اللہ کریم اپنےحبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کےطفیل ہماری خامیوں کودرگذرفرماےاورہماری عبادتوں کوقبول فرماکردنیاوآخرت میں جزاےخیرعطافرماے۔۔۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com