مراسلہ

سفر کیا ہے؟

ازقلم: ابو المتبسِّم ایازاحمد عطاری، پاکستان

سفر پریشانیوں کا نام ہے ، تکلیفوں کا نام ہے ، صبر کا نام سفر ہے۔ اسلئے سفر کریں مگر گلے شکوے مت کریں ، کیونکہ سفر ایک عذاب کا ٹکڑا ہے۔ جب سفر کو عذاب کا ٹکڑا کہا گیا ہے تو پھر آرام و سکون کہاں سے ملے گا۔

بلا مصلحت شرعی ہر کسی کے سامنے اپنی تکلیفیں سنانا ، یہ ثواب کو ضائع کرنا ہوگا۔ لہذا سفر میں آنے والے معاملات کو ہر کسی کے سامنے بیان نہ کریں۔

اے میرے بھائیو!! جب آپ سفر کریں تو دوران سفر اللہ تعالی کی مخلوق میں غور و فکر کریں ، اس صورت میں آپ کے سامنے اللہ تعالی کی وحدانیت اور اجاگر ہو جائے گی۔

سفر کا ایک تو فائدہ یہ ہے کہ آپ نے سفر کے دوران جو مشاہدہ کیا ہے اس کو لفظوں میں بیان کرسکتے ہیں۔ اور اس کو تحریر کر کے امت مسلمہ تک پہنچا بھی سکتے ہیں۔تاکہ آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

سفر کا دوسرا فائدہ آپ کو یہ ملے گا کہ آپ کو لوگوں کی پہچان حاصل ہو جائے گی۔ کیونکہ سفر میں آپ کو اچھے لوگ بھی ملے گیے اور بُرے لوگ بھی۔

سفر کا تیسرا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کا ذہن کُھلے گا۔ آپ کو گھر کا احساس ہو گا ، آپ کو گھر والوں کا احساس ہو گا۔
تنبیہ:: جس بندے کی (حس) زندہ ہوتی ہے اسی شخص کو ان چیزوں کا احساس ہوتا ہے۔ ورنہ بے حس شخص کو کہاں سے احساس ہو گا۔

سفر کا چوتھا فائدہ یہ ملتا ہے کہ آپ کی نالج میں اضافہ ہوگا۔

خبردار: سفر میں کبھی بھی کسی سے گہرائ مت کرنا۔ اور سفر کے دوران کسی کی بھی کوئ چیز مت کھانا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے