✍🏻 منظر کش: نازش مدنی مرادآبادی
موسمِ سرما کی آمد آمد ہے…. جلد ہی موسمِ سرما کا آغاز ہونے کو ہے…. اس موسم ميں دن چھوٹے …. جب کہ راتیں لمبی ہو جاتی ہیں…. درجہ حرارت گر جاتا ہے…. سورج کی شعاعیں سیدھی رخ پر بآسانی جمنے لگتی ہیں…. شامیں سہانی لگنے لگتی ہیں…. دھوپ کی تپش ٹھنڈی ہو جاتی ہے….پرندوں کی ہجرت پَر تول رہی ہوتی ہے… ہوا میں دھوپ کی آ میزش اور ساون کی نمی آجاتی ہے….گلاب تھک رہے ہوتے ہیں…. موسمی پودے کیاریوں میں ڈھ جاتے ہیں…. کسان موسم سرما کی سبزیاں اگانا شروع کر دیتے ہیں….کولہو کس لئے جاتے ہیں….اور گنّے کا تازہ تازہ گڑ بننا شروع ہو جاتا ہے…. اور ادھر نئی پیداوار کی مونگ پھلیاں بھی بُھننا شروع ہو جاتی ہیں… اور بھٹّیوں میں آگ سلگا لی جاتی ہیں… بزرگوں کی بیٹھکوں میں چائے کے دور اور حقّوں کی گڑگڑاہٹ بڑھ جاتی ہے… الغرض یہ موسم بڑا خوش گوار اور پر بہار ہوتا ہے….جس کا پورے سال ہی بڑی شدّت سے انتظار رہتا ہے۔