سیاست و حالات حاضرہ

سنگیت سوم جیسے نفرت انگیز لوگوں پر لگام کب لگے گی ؟

ازقلم: محمد احمد حسن سعدی امجدی
البرکات علی گڑھ

حالیہ دنوں میرٹھ کے بی جے پی ممبر اسمبلی سنگیت سوم کا ایک اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ، جس میں انھوں نے یوپی کی تمام مسجدوں کو توڑ کر اس جگہ مندر بنانے کی بات کہی، مزید اس بات کی بھی وضاحت کی جا رہی ہے کہ سنگیت سوم 2013 کے مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات میں کلیدی مجرموں میں سے ایک ہے اور اس نے ایک بار پھر پریس کانفرنس کے ذریعہ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی ناپاک کوشش کی، ابھی گزشتہ مہینہ 8 اگست 2021 کو ایسی ہی ایک اور اشتعال انگیز خبر سامنے آئی، جس میں دہلی کے جنتر منتر پر مسلمانوں کے خلاف نعرے بازیاں کی گئیں اور مسلمانوں کو کھلے لفظوں میں کاٹنے کی بات کی گئی، افسوس ہے کہ مسلم اقلیتوں کے خلاف اس طرح زہر افشائی کی جا رہی ہے، لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت ان معاملات پر خاموشی سے کام لے رہے ہیں، وطن عزیز ہندوستان کی جمہوریت سے محبت کرنے والا ہر شہری مرکزی حکومت سے یہ سوال کر رہا ہے کہ سنگیت سوم جیسے نفرت انگیز لوگ آخر کب تک ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دیتے رہیں گے ؟ آخر کب تک ایسی ناپاک ذہنیت کے لوگ سرے عام زہر اگلتے رہیں گے؟ کب تک وطن عزیز کی جمہوریت یونہی پامال ہوتی رہے گی؟ حکومت کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کے خلاف جلد سخت اقدام کرے ورنہ ملک کے امن و امان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے