منقبت

منقبت بموقع عرسِ مبارک سلطان العاشقین سید الکاملین حضرت سید حاجی وارث علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ

ازقلم: فیصل قادری گنوری

پیامِ حق ہے پیامِ وارث
خدا ہی جانے مقامِ وارث

ہیں اُس کے وارث رسولِ اکرم
جو ہوگا دل سے غلامِ وارث

بھٹک نہیں سکتا راہِ حق سے
جِسے میسر ہو جامِ وارث

ہے عشق کا بس یہی تقاضا
زباں پہ ہر دم ہو نامِ وارث

پھر آیا سالانہ عرسِ اقدس
سجی ہے محفل بنامِ وارث

غرض اُسے کیا جہاں سے فیصل
ہے جس کے دل میں قیامِ وارث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے