ازقلم : محمدشوقین نواز شوق فریدی
اللہ نے عطا کی تجھے وہ شان رضا خان
خوش تجھ سے ہوئے صاحب قرآن رضا خان
گمراہی میں رہ جاتے اگر آپ نہ ہوتے
ہے ہم پہ بڑا آپ کا احسان رضا خان
اللہ سے دعا کیجیے سب مشکلیں حل ہوں
ہیں سنی مسلمان پریشان رضا خان
سرکار کی توصیف و ثنا درج ہے جس میں
ہے آپ کا وہ نعتیہ دیوان رضا خان
سرکار دو عالم شہ کونین کے صدقے
اک مہ میں بنے حافظ قرآن رضا خان
سرکار دو عالم سے محبت کے وسیلے
"خالق نے کیا آپ کو ذیشان رضا خان”
خیرات سخن کیجے عطا شوق کو اپنے
ہیں آپ شہا ہند کے حسان رضا خان