نظم

زمیں کی گود سے اٹھ اور آسماں بن جا

محمد ادیب رضا بدایونی

حبیبِ خالقِ اکبر کا مدح خواں بن جا
زمیں کی گود سے اٹھ اور آسماں بن جا

زمانے بھر میں مہک تیری پھیل جاۓگی
تو شہرِ پاکِ مدینہ کا‌ گلستاں بن جا

نبی کی عزت و عظمت پہ جاں فدا کرکے
زمانہ یاد رکھے ایسی داستاں بن جا

عمل میں تیرے ہمیشہ ہو سیرتِ آقا
ہر اک غریب مسلماں کا‌ سائباں بن‌جا

نبی کے عشق میں یہ زندگی فنا کرکے
مصیبتوں کی فِکَر چھوڑ شادماں بن جا

صحابہ جتنے بھی ہیں سب سے ہے خدا راضی
تو چھوڑ سب وشتم ان کا قدرداں بن‌جا

ادیب مدح‌ سرائ نہ کر زمانے کی
بفیضِ حضرتِ حسان نعت خواں بن جا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے