از قلم: غلام جیلانی حبیبی
گوپی گنج (بھدوہی)
گر تجھ میں باقی ہے غیرت
ماں باپ کی کر لے تو خدمت
ماوں کے قدموں کے نیچے
رکھا میرے رب نے جنت
جانے کیسا ہے ان کا دل
ماں پہ جو کرتے ہیں شدت
ماں باپ کو نہ جھڑکو اے لوگوں
دیتا ہے قرآن یہ درس عبرت
دوزخ میں جاۓ گا وہ ہی
ماں باپ پہ جو ہیں کرتے حکومت
قربان کر کے چین و راحت
بیٹے کو دیتے ہیں راحت
سہتے ہیں بیٹے کی خاطر
ماں باپ دنیا کی ہر مصیبت
پیارے وہ جاۓ گا جنت
ماں باپ کی جو کرتا ہے خدمت