تحریر: محمد اظہر شمشاد مصباحی
برن پور بنگال، 7407671272
سب سے اچھا سب سے نیارا اپنا ہندوستان ہے
دنیا کی آنکھوں کا تارا اپنا ہندوستان ہے
گنگا جمنا تاج محل اور پربت سب سے اونچا
جنت جیسا رکھتا نظارا اپنا ہندوستان ہے
ہندو مسلم سکھ عیسائی رہتے ہیں سب بھائی بھائی
سب کو مل کے رہنا سکھاتا اپنا ہندوستان ہے
چین و پاکستان ہو یا پھر ہو کوئی بھی دیش اگر
سب کو وفا کا درس پڑھاتا اپنا ہندوستان ہے
لہو یہاں کی مٹی میں ہے سب لوگوں کا شامل
دل کی دھڑکن راج دلارا اپنا ہندوستان ہے
اظہر دشمن سے یہ کہہ دو بری نظر نہ ڈالے
کیوں کہ ہم کو جاں سے پیارا اپنا ہندوستان ہے