متفرقات

مضبوط ہندوستان کے لئے کسانوں اور مزدوروں کو بااختیار بنانا ضروری : راہل

ہماری آواز/نئی دہلی ، 25 جنوری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مزدور ، کسانوں اور محنت کش ہی ہندوستان کی اصل طاقت ہیں اور ان کو بااختیار بنانے سے ہی ملک کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے مسٹر گاندھی نے پیر کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا’’ہندوستان کی طاقت مضبوط معیشت ، نوجوانوں کو روزگار اور معاشرتی ہم آہنگی ہے۔ اگر مسٹر مودی اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کی مدد کرکے ملک کو کھوکھلا کرنے کی بجائے کسانوں ، مزدوروں اور محنت کشوں کا تحفظ کیا جاتا تو چین کی ہماری سرزمین پر نگاہ ڈالنے کی ہمت نہیں ہوتی‘‘۔
انہوں نے ایک ویڈیو میں کہا’’چین جانتا ہے کہ ہندوستان میں اس کی طاقت کسان مزدوراور محنت کش طبقہ ہے جنھیں کمزور کیا جارہا ہے۔اگر اسے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہندوستان کی اصل طاقت کسانوں ، مزدوروں ، محنت کشوں کو کمزور نہیں کیاگیا تو پھر اس کی ہمت ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھنے کی نہیں ہوتی ‘‘۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے