نظم

نظم: جمہوریت کی لاش

نتیجۂ فکر: نیاز جے راج پوری علیگّ، اعظم گڑھ

عداوت ، بُغض و نفرت کی جو آندھی رُک نہیں پاتی
اُسی آندھی نے خاک و خوں کی منظر دِکھائے ہیں
گلی کُوچوں میں بہتا خون ، زخمی لوگ اور لاشیں
اُسی آندھی نے یہ سب اور جلتے گھر دِکھائے ہیں

کہیں فِرقہ پرستوں نے کِیا ہے قتل لوگوں کو
کہیں زِندہ جلا ڈالا اِنہیں نے بے گُناہوں کو
کہیں معصوم بچّے ہو کئے زخمی کہیں چھلنی
یقینا موت تڑہی ہوگی سُن کر اُنکی آہوں کو

کِسی کی مانگ اُجڑی ہے ، کِسی کی گود اُجڑی ہے
کوئی سارا اثاثہ زِندگی کا کھو کے بَیٹھا ہے
کِسی کے چہرے پر پتھرائی آنکھوں سے یہ ظاہِر ہے
کہ یہ سارا اُجالا زِندگی کا کھو کے بَیٹھا ہے

پسِ دیوارِ مذہب ہیں سیاسی بھیڑیئے بَیٹھے
چُھپا کر اصل چہرہ دھرم کا جو کام کرتے ہیں
نہ اِنکو بابری مسجد نہ مندر رام کا پیارا
عُروسِ ہِند کی عظمت کو جو نیلام کرتے ہیں

بہاریں آہیں بھرتی ، ہاتھ مَلتی لَوٹ جاتی ہیں
چمن میں قومی یکجہتی کے خیمہ زن خزائیں ہیں
بِکھرتے جا رہیں بال و پَر سونے کی چِڑیا کے
نہ جانے اِس کو لگتی جاتی کِس کی بَد دعائیں ہیں

تقاضا وقت اور حالات کا ہے جو اُسے سمجھو
سُنو ! اے پیار سے پیارے وطن والو چلو آؤ
نہ بَیٹھو مُوند کر آنکھوں کو ، دیکھو اور بڑھو آگے
مُحافِط دیش اور قانون کے بنتے چلے جاؤ

چڑھا کر دھرم کو لوگوں نے سُولی پر سیاست کی
اخوت ، دوستی ، اِنسانیت سب کچ کُچل ڈالا
دِلوں کے بیچ اب یہ فاصلے بڑھتے ہی جاتے ہیں
کہ اِن موقع پرستوں نے مزاجوں کو بدل ڈالا

کِیا زر خیز جِس دھرتی کو خوں دے کر شہیدوں نے
اسے کچھ ذہن و دِل کے کالوں نے بنجر بنا ڈالا
وطن اپنا مِثالی تھا کبھی جو سارے عالم میں
اسے کچھ سِر پِھروں نے بَد سے بھی بَد تَر بنا ڈالا

ہر اِک چوراہے پر جمہوریت کی لاش لٹکی ہے
درِ اِنصاف پر قانون کا پُتلا مُسلّط ہے
جہاں سب ہنستے گاتے تھے ، جہاں تھیں رَونقیں کل تک
نیازؔ آج ان گلی کوچوں میں سنّاٹا مُسلّط ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے