تو واصفِ شہِ بطحا ” حدائقِ بخشش "
مدیحِ مدحِ صحابہ ” حدائقِ بخشش "
جمالِ حسن کا طغریٰ ” حدائقِ بخشش "
مہِ ادب کا اُجالا ” حدائقِ بخشش "
امامِ اہلِ سنن کی عقیدتوں کا خراج
رضا کی فکر کا جلوہ ” حدائقِ بخشش "
علومِ فقہ و حدیث و تصوف و سیرت
ہر ایک فن میں ہے یکتا ” حدائقِ بخشش "
تخیلات ترے لاجواب ہیں بیشک
اے جانِ شعر و قصیدہ ” حدائقِ بخشش "
رضا کے خونِ جگر سے ہوئی ہے تو سیراب
اسی لیے تو ہے اعلیٰ ” حدائقِ بخشش "
نبی کی نعت کے جلوؤں سے تو منور ہے
ادب کی جانِ تجلیٰ ” حدائقِ بخشش "
ترے وجود سے ایوانِ نعت گوئی میں
سدا رہے گا اجالا ” حدائقِ بخشش "
رسولِ پاک کی توصیف کیسے کی جائے ؟
طریقہ تو نے بتایا ” حدائقِ بخشش "
فتاویٰ رضویہ گر فقہ کی کرامت ہے
ادب کا ایک کرشمہ حدائقِ بخشش
نبی کے مدح نگاروں کے واسطے اشرف
عمل کا اعلیٰ نمونہ ” حدائقِ بخشش "
خادم امین شریعت
محمد اشرف رضا قادری