رمضان المبارک نظم

چاندنی رمضان میں

محمد عاصم القادری رضوی مرادآبادی
رابطہ نمبر: 9927278436

جس طرف بھی دیکھتا ہوں ہے خوشی رمضان میں
مسکراٸی ہر کسی کی زندگی رمضان میں

اللہ اللہ سحری و افطار کی وہ رونقیں
کررہا ہے شکر رب کا ہر کوٸی رمضان میں

وہ اذانوں کی صدا اور نعت کے نغمے حسیں
ہر طرف چھاٸی ہوٸی ہےچاندنی رمضان میں

مغفرت ہوتی ہےاس میں عاصیوں کی بےشمار
ملتی ہے فضلِ خدا کی چاشنی رمضان میں

کیا بگاڑے گا بھلا اب میرا شیطانِ لعیں
میں نےکی رمضان سےجب دوستی رمضان میں

بچہ بچہ شاد ہے ہر گھر میں ہے شادی رچی
دل مرجھائی کلی بھی کھل اٹھی رمضان میں

قید ہے شیطان رب نے کیا حسیں موقع دیا
کیا کرےگا ہم سےوہ اب دشمنی رمضان میں

چھوڑکر روزہ نمازیں اس مقدس ماہ کے
مت اٹھانا مومنو! شرمندگی رمضان میں

کویل و قمری کےہونٹوں پر خوشی کے گیت ہیں
ہر کسی کے لب پہ ہے خندید گی رمضان میں

ایک دوجے سے سدا ہنس ہنس کے ملنا مومنو!
اور مت کرنا لڑاٸی تم کبھی رمضان میں

رکھتا ہے جو سارے روزے پڑھتا ہے جو ہر نماز
اس کی خاطر رب نے ہے جنت رکھی رمضان میں

تم غریبوں اور یتیموں کا سدا رکھنا خیال
صدقہ و خیرات سے پانا خوشی رمضان میں

نعت اور قرآن کے نغمے سجاکر مومنو!
دور کیجےہونٹوں سےسنجیدگی رمضان میں

گر کسی سے آپ ہیں ناراض تو رب کیلیے
کیجیے گا ختم یہ رنجیدگی رمضان میں

بھوک کی اور پیاس کی شدت نے کرڈالا نڈھال
کرتے ہی افطار آٸی تازگی رمضان میں

وہ نمازوں کا سماں اور ختم قرآں کی کشِس
دور میری ہوگٸی افسُردَگی رمضان میں

پہلا عشرہ رحمتوں کا دوسرا بخشس کا ہے
رب عطا کرتا ہے جنت ۔ آخری رمضان میں

اے مرے اللہ تجھ سے یہ دعا عاصم کی ہے
کر عطا طیبہ کی مجھ کو حاضری رمضان میں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com