کاش! ہم اب بھی سمجھ جائیں!

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

ازقلم: محمد شفاءالمصطفیٰ شفا مصباحی

اللہ رب العزت کا واضح فرمان ہے:
﴿ ولَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْیَهُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْؕ﴾[ البقرۃ: ١٢٠]اور یہودی اور عیسائی ہرگز آپ سے راضی نہ ہوں گے جب تک آپ ان کے دین کی پیروی نہ کرلیں۔
اس آیت سے یہ بھی سمجھ آتا ہے کہ کفار بحیثیتِ مجموعی مسلمانوں سے کبھی راضی نہیں ہوسکتے اگرچہ ظاہری طور پر کبھی حالات مختلف ہوجائیں۔ افسوس کہ ہزاروں تجربات کے بعد بھی مسلمان سبق نہیں سیکھتے۔ (تفسیر صراط الجنان)
کیا آئے دن اس طرح کے اسلام مخالف غیر مہذب اور دل خراش واقعات و واردات ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی نہیں! آئے دن ہمارے شعائر و مقدسات پر شب خون مارا جا رہا ہے مگر ہم پھر بھی حکمت و مصلحت کا جھوٹا سہارا لے کر اغیار و مخالفین کو خوش کرنے کے چکر میں لگے ہیں۔ یاد رکھیں! ان کو خوش کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ ان کے دین و مذہب کی پیروی کریں۔ خدارا! اس غلط فہمی میں مبتلا ہو کر اغیار کے تلوے چاٹنے سے باز آ جائیں اور اپنے شعائر و مقدسات کے تحفظ و بقا کے لیے اپنی آوازیں بلند کریں۔
اے بے جان اشیا میں روح ڈالنے والے قادر مطلق! امت مسلمہ کے خوابیدہ جذبات کو پھر سے بر انگیختہ کردے اور ان کی غیرتِ ایمانی کو پھر سے بیدار فرما دے۔ آمین ثم آمین

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

Check Also

” مولانا محمد اعظم قادری: حیات وخدمات کے آئینے میں” کی اشاعت

تہنیتی قلم: سید صابر حسین شاہ بخاری قادری بسم اللہ الرحمن الرحیمنحمدہ ونصلی ونسلم علی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔