متفرقات

اعظم خان کی بیوی تزئین فاطمہ کو 7مہینوں بعد ملی ضمانت، جیل سے رہا

سیتاپور: ہماری آواز/22دسمبر(نامہ نگار) رامپور عدالت سے 34معاملوں میں ضمانت ملنے کے بعد سماج وادی پارٹی کی رامپور صدر سیٹ سے رکن اسمبلی و رکن پارلیمان اعظم خاں کی بیوی تزئین فاطمہ کو جیل سے رہائی مل گئی گرفتاری کے بعد انہیں سیتاپور جیل میں رکھاگیا تھا۔ رامپور کی عدالت نے انہیں پیر کو 34معاملوں میں ضمانت دے دی تھی۔ ضمانت ملنے کے بعد پیر کی دیر رات ہی انہیں رہا کردیا گیاتھا۔ ضلع جیل سپرنٹنڈنٹ ڈی سی مشر نے آج بتایا کہ ان کی رہائی کے وقت ان کی بیٹی آئی تھیں۔
رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ کے معاملے میں اب بھی جیل میں بند ہیں۔اس معاملے میں عبداللہ اعظم کی اسمبلی سے رکنیت بھی ختم کردی گئی تھی۔وہ گذشتہ اسمبلی انتخاب میں رامپور کی سوار سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے