سر زمین نوڈہواں متصل برجمن گنج میں 27جنوری ٢٠٢٠ جشن عید میلاد النبی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس کا آغاز حضرت حافظ وقاری محمد شاہ عالم صاحب استاذ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور نے قرآن مقدس کی تلاوت سے کیا۔
بعدہ موصوف نے بارگاہ رسالت میں خراج عقیدت پیش کیا اور سامعین خوب داد و تحسین سے نوازا
اچھے انداز میں نظامت فرمائی نقیب اہل سنت حضرت مولانا حافظ وقاری آصف رضا تنویری (استاذ:جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کلہوئی بازار مہراج گنج) نے۔ پروگرام سے خطاب فرماتے ہوئے مشہور زمانہ خطیب ماہر تقابل ادیان خطیب ہندستان حضرت علامہ ومولانا صاحب علی صاحب قبلہ چترویدی (پرنسپل دارلعلوم امام احمد رضا بندیشر پور) نے نبی اکرم کی سیرت طیبہ کو پوری دنیا کے لوگوں کے لیے بہترین نمونہ بتایا۔ دوران خطاب آپ نے یہ بھی کہا کی اسلام تلوار کی زور سے نہیں پھیلا بلکہ محبت سے اسلام کو پھیلایا گیا۔کیوں کہ اسلام تلوار سے نہیں پھیلتا، تلوار سےصرف گردنیں کٹتی ہیں دل کو جھکانے کے لیے تلوار کی ضرورت نھیں پڑتی ہے محبت کی ضرورت پڑتی ہے
یاد رہے یہ پروگرام عالی جناب عباس علی خان کے فرجند ارجمند محمد شمشیر خان کی شادی کی خوشی کے موقع پر یہ پروگرام رکھا گیا۔