بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی ونسلم علی رسولہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین
ماہ نامہ مجلہ الخاتم انٹر نیشنل کے”امیر المجاھدین نمبر”کی اشاعت کے بعد عام شمارہ بعض ناگزیر وجوہ کی بنا پر شائع ہونے میں تاخیر ہوگئی ہے جس پر قارئین سے ہم معذرت خواہ ہیں۔۔۔ ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا۔۔ لیکن دیر آید درست آید کے تحت ان شاءاللہ، ماہ نامہ الخاتم انٹرنیشنل نہایت آب و تاب سے جاری وساری رہے گا۔۔ یوں ہی رہے گا ان کا چرچا رہے گا//پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے۔۔۔۔ مملکت خداداد پاکستان میں ختم نبوت میں یزیدان عصر نے محافظین ختم نبوت پر ظلم وستم کے پہاڑ گرا دئیے ہیں۔ بدعہدی اور بد اعتمادی کی انتہا کردی گئی ہے۔۔ اب کسے رہنما کرے کوئی۔۔۔۔ ہمارے کئی مجاہدین نہایت بے دردی سے شہید کردیے گئے ہیں بے شمار زخمی ہیں، لاتعداد قید و بند کی صعوبتوں سے نبردآزما ہیں۔ ان نازک ترین حالات میں بھی جو لوگ ان یزیدان عصر کی محبت کی اسیری میں ابھی تک گرفتار ہیں۔ ہم ان کے لئے یہی دعا کرتے ہیں یا اللہ! تو ان کے سب حامیوں کا حشر کل قیامت میں ان کے ساتھ فرما اور انہیں ان ظالمین کی صفوں میں اٹھا۔۔ اور ہم محافظ ختم نبوت کا حشر کل قیامت میں شہدائے ختم نبوت کے ساتھ فرما اور ہمیں ان جاں نثاران رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفوں میں اٹھا۔۔ آمین ثم آمین۔۔۔۔ ان ناگفتہ بہ حالات میں ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔۔ پھر بھی جہاد بالقلم کے محاذ پر ہم اپنی کاوشیں جاری وساری رکھیں گے۔ ان شاءاللہ۔۔۔ اہل سنت کے محققین اور مصنفین کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ حسب سابق ختم نبوت کے حوالے سے اپنے مقالے ومضامین ہمیں بھیجیں تاکہ نومبر 2021میں ماہ نامہ مجلہ الخاتم انٹر نیشنل کا عام شمارہ سامنے لایا جائے۔۔۔ اگر ممکن ہو سکے تو اپنے مضامین ومقالات اور منظومات کمپوز کروا بھیجیں تاکہ کسی قسم کی مزید تاخیر نہ ہوسکے۔۔۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور ہمیں ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کرنے کی توفیق رفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وذریتہ واولیاء امتہ وعلما ملتہ اجمعین
دعا گو ودعا جو: گدائے کوئے مدینہ شریف، احقر سید صابر حسین شاہ بخاری قادری غفرلہ سرپرست اعلیٰ ماہ نامہ مجلہ الخاتم انٹر نیشنل(/23ربیع الاول 1443ھ/30/اکتوبر 2021ء)