نتیجہ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج یوپی
جیتے جی ان کے جو گن گائیں گے آپ
بعد مردن خلد میں جائیں گے آپ
یک بیک چھٹ جائے گی سب تیرگی
قبر میں تشریف جب لائیں گے آپ
اوج پر ہو جائے گی قسمت مری
خواب میں میرے جب آجائیں گے آپ
گر اعانت کرتے ہیں مظلوم کی
رب اکبر سے جزا پائیں گے آپ
ہے جو عاشق آپ کا محبوب رب
اس کو جنت رب سے دلوائیں گے آپ
خوب برسیں گی خدا کی رحمتیں
جب تلاوت گھر میں کروائیں گے آپ
کیا ستائے گی ہمیں محشر کی دھوپ
شامیانہ بن کے جب آئیں گے آپ
فضل رب سے شہر طیبہ میں کبھی
مسکراتے نوری پھر جائیں گے آپ