مذہبی مضامین

فکر آخرت اور ہماری غفلت

ازقلم: محمد شاہنواز اشرفی میرانی
متعلم: جامعہ فیضان اشرف رئیس العلوم اشرف نگر کھمبات شریف گجرات.

قرآن پاک میں الله تعالٰی ارشاد فرماتا ہے ,,جو شخص آخرت کی کھیتی کی فکر کرتا ہے تو ہم اس کی کھیتی زیادہ کرتے ہیں اور جو شخص دنیا کی کھیتی کا ارادہ کرتا ہے تو ہم اسے اس میں سے کچھ دیں گے اور آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں،،
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی پیاری تعلیمات ,,اللھم لاعیش الا عیش الآخرة،، کو ہمیشہ پیش نظر رکھتے آپ بڑے سرمایہ دار تھے اس کے باوجود آپ کی نظر میں دنیوی اموال کی کوئی وقعت نہیں تھی آپ نے آخرت کا سرمایہ جمع کر نے کیلیے حبیب خداﷺ کی ذات پر چالیس ہزار دینار علانیہ اور چالیس ہزار دینار پوشیدہ خرچ کر دئیے تھے یہاں تک کہ آپ کے پاس کچھ بھی باقی نہ رہا۔

جسے آخرت کی فکر ہو بھلا وہ دنیا کی لذات وخواہشات کی فکر کیونکر کرے گا خود نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور آپ کی اہل بیت دنیا اور اس کی خواہش سے مکمل طور پر پرہیز کیاکرتے تھے۔
انسان کو غور وفکر کرنا چاہئے کہ غفلت سے شرمندگی بڑھتی ہے اور نعمت زائل ہوتی ہے خدمت کا جزبہ کم ہوتا نظر آتا ہے اور حسد بڑتا جاتا ہے اور ملامت وپشیمانی کی فراوانی ہوتی ہے۔
روایت ہے کہ کسی شخص نے حضرت ذوالنون مصری رحمتہ اللہ علیہ کو خواب میں دیکھا اور سوال کیا کہ اللّٰہ نے آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
تو انہوں نے جواب دیا کہ اللّٰہ نے مجھے اپنی بارگاہ میں کھڑا کیا اور فرمایا اے جھوٹے دعویدار تو نے میری محبت کا دعویٰ کیا اور پھر مجھ سے غافل رہا۔
الله اکبر
زہرالریاض میں ہے۔ حضرت یعقوب علیہ السلام کا ملک الموت سے بھائی چارہ تھا ایک دن ملک الموت حاضر ہوئے
تو حضرت یعقوب علیہ السلام نے سوال کیا کہ تم ملاقات کے لئے آئے ہو یا روح قبض کرنے کے لئے؟ عزرائیل علیہ السلام نے کہا صرف ملاقات کے لئے آیا ہوں ۔ آپ نے فرمایا مجھے ایک بات کہنی ہے ۔ ملک الموت بولے کہیئے کون سی بات ہے؟ حضرت یعقوب علیہ السلام نے فرمایا جب میری موت قریب آ جائے اور تم روح قبض کرنے کو آنے والے ہو تو مجھے پہلے سے آگاہ کر دینا۔ ملک الموت نے کہا میں آپ کی موت سے پیشتر آپ کے پاس دو یا تین قاصد بھیجوں گا۔ جب حضرت یعقوب علیہ السلام کی موت کا وقت قریب آیا اور ملک الموت روح قبض کر نے کو پہنچنے تو آپ نے تم نے تو وعدہ کیا تھا کہ اپنی آمد سے پہلے میری طرف قاصد بھیجو گے۔ عزرائیل علیہ السلام نے کہا میں نے ایسا ہی کیا تھا پہلے تو آپ کے سیاہ بال سفید ہوئے یہ پہلا قاصد تھا پھر بدن کی چستی وتوانائ ختم ہوئ یہ دوسرا قاصد تھا اور بعد میں آپ کا بدن جھک گیا یہ تیسرا قاصد تھا۔اے یعقوب علیہ السلام ہر انسان کے پاس میرے یہ تین قاصد ضرور آتے ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے