نتیجہ فکر: عبدالحکیم ناطق مصباحیؔ
آقاہمیں دیدار کرائیں تو عجب کیا
دیدار کے قابل جوبنائیں تو عجب کیا
مالک نے بنایا ھےانھیں مالک و مختار
وہ خواب میں تشریف جولائیں تو عجب کیا
ہم عاصیوں کو عرش پہ بھی یادکیا ھے
بخشش کا ہمیں مژدہ سنائیں تو عجب کیا
انکےکرم سے دین ملازندگی ملی
وقت نزع وہ کلمہ پڑھائیں تو عجب کیا
بیمار ہوں بدحال مصیبت میں گھرا ہوں
ہم کو بھی مدینہ میں بلائیں تو عجب کیا
وہ رحمت عالم ہیں شفاعت کے تاجدار
محشر میں مصیبت سے بچائیں تو عجب کیا
ناطق سیاہ کارکو بھی اپنے کرم سے
محشر میں وہ دامن میں چھپائیں تو عجب کیا