سیرت و شخصیات

سلسلہ اشرفیہ سے وابسطہ دلوں کی ڈھڑکن تھے سید عارف اشرف: مولانا مقبول احمد سالک مصباحی

کل رات یہ اندوہ ناک خبر ملی کہ پیر طریقت حضرت علامہ سید شاہ محبوب اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی علیہ الرحمہ کے صاحبزادے اور معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ خطیب وداعی پیر طریقت حضرت علامہ سید عالم گیر اشرف اشرفی جیلانی (بانی انٹر نیشنل سنی سینٹر، ناگ پور) کے برادر بزرگ حضرت سید شاہ عارف اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھا شریف کا28 / دسمبر 2020ء رات 1/ بجے انتقال ہوگیا
انا للہ و انا الیہ راجعون
مولانا مقبول احمد سالک مصباحی دہلوی قومی ترجمان آل انڈیا علما ومشائخ بورڈنے کہا کہ موصوف سلسلہ اشرفیہ کے وابستگان کے دلوں کی دھڑکن تھے، خانوادے کے سبھی افراد ان سے بے بناہ محبت کرتے تھے، مولانا عظیم اشرف سنبھلی بورڈ افس دہلی نے کہا کہ موصوف تواضع وانکساری، خلوص وہمدردی ان کاخاص وصف تھا، کوئی کتناہی غمزدہ ہو ان کے پاس اجاتاتو مسکرانے لگتا،مولانا ظفر الدین برکاتی ایڈیٹر کنزالایمان دہلی نے کہا کہ ان کے انتقال سے پورے کچھوچھا میں رنج وغم کاماحول ہے،لوگوں کو جگہ جگہ ان کاذکر خیر کرتے دیکھا گیا،۔مولا شمس الزماں خان صابری میزبان انٹر نیشنل سنی سینٹر ناگ پور نے بتایا کہ ان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مرین ومتوسلین کی آمد کاسلسلہ جاری ہے، ان کے برادر اصغر پیر طریقت حضرت علامہ سید عالم گیر اشرف اشرفی جیلانی (بانی انٹر نیشنل سنی سینٹر، ناگ پور)کچھوچھہ پہنچ چکے ہیں، نماز جنازہ کی ادائیگی کااعلان جلد کیاجائے گا.
اللّہ تعالیٰ ان کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلی مقام، اور ان کے درجات کو بلند فرمایے۔ پسماندگان اور وابستگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین علیہ الصلوٰۃ والتسلی

شریک غم:-(مولانا) مقبول احمد سالک مصباحی،
بانی ومہتمم:جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،۲۱۰۔بی،بلاک،گلی نمبر۔۸،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔۶۷۰۰۱۱
Maqbool Ahmad Salik Misbahi,
Founder and admini strator of,
Jmaia Khwaja Qutbuddin Bkhtiyar Kaki,
210-b,block,street no-8,Mdanpur Khadar extension,Srita Vihar,New Delhi-110076
Mob.8585962791,
Email:salikmisbahi.92@gmail.com

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے