میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 30 دسمبر// میراروڈ میں سدھ بھاؤنا منچ کے قیام کے لئے ایک میٹینگ رکھی گئی ۔ جس میں سبھی مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ پروگرام کی شروعات کرتے ہوئے سدھ بھاؤنا منچ ممبئی کے ناظم جناب شاکر شیخ صاحب نے کہا کہ اوپر والے نے ہمیں دنیا میں بھیجنے سے پہلے ہی ہمارا رشتہ آپس میں جوڑ دیا اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے دستورِ ہند میں ہم بھارتی لکھ کر ہم لوگوں کو ایک لڑی میں پرویا۔ انہوں نے کہا کہ آج نفرت پھیلائی جارہی ہے۔مگر سماج میں نفرت پھیلانے والوں کا فیصد بہت کم ہے ۔ کوئی بھی انسان برا نہیں ہوتا۔ ہمیں مل جل کر نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ مشہور سماجی تجزیہ نگار جناب غلام عارف صاحب نے کہا کہ آج سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بُرا بھلا کہنے کامقابلہ چل رہا ہے جس سے لوگوں کا دماغ خراب ہوریا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے آپ کو مظلوم سمجھتے ہیں۔ اور ہندو سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کو بہت زیادہ رعایت دی گئیں ہیں۔ مذہب کا استعمال نفرت پھیلانے کے لئے ہو رہا ہے ۔ انہوں نے گاندھی جی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب ستیہ گرہی مشتعل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی تو گاندھی جی نے ستیہ گرہ واپس لے لی،اور کہا کہ میں عدم تشدّد کے راستے سے انصاف کی لڑائی نہیں لڑنا چاہتا۔ ہمیں چاہئے کہ پرامن طریقہ سے اپنی بات رکھیں۔ ونچت اگھاڑی کے مہندر چافے نے کہا کہ ہمیں مذہب نہیں دیکھنا چاہیے ۔ ہمیں صرف انسانیت کو دیکھنا چاہیئے ۔ہمیں ایسے منچ کی تلاش میں رہنا چاہئے۔ بامسیف کے نمائندے نے کہا کہ ہمارے ملک و سماج کی صورتحال بہت خراب ہے۔ہمیں اس صورتحال کی حل نکالنا چاہئے ۔ جو لوگ سماج کو آپس میں لڑا رہےہیں وہی ملک کے اصل دشمن ہیں ۔مشہور سماجی کارکن ڈاکٹر عظیم الدین صاحب نے پروگرام کے آرگنائزر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام کی ہمیں بے حد ضرورت ہے ۔ پروگرام میں جماعتِ اسلامی میراروڈ کے امیر عطاء الحق اور سوشل ورکر انجم شیخ نے خطاب کیا ۔ شرکائے میٹینگ کو میٹینگ کی شروعات میں پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے پُرتپاک استقبال کیا گیا اور خوردونوش تقسیم کی گئی ۔ یہ پروگرام جماعتِ اسلامی میراروڈ کے دفتر اسلامک سنٹر میں رکھا گیا تھا۔
متعلقہ مضامین
یادگار عرس رضوی: امدادالقاری بشرح صحیح البخاری، قصیدۃ طہیرۃ فی مدح تاج الشریعہ
ازقلم: محمد فیض العارفین منظری کافی لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ مرکز اہل سنت بریلی شریف سے کچھ کام نہیں ہوتا اور اب وہاں کوئی اچھا عالم نہیں رہا، حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان کے وصال فرمانے کے بعد یہ آواز چہار جانب سے آنے لگی، اپنوں کو بھی شکایت اور غیر […]
جلوسِ محمدی ﷺ، علماے کرام کی جوشیلی تقریریں، گرفتار ہوتے نوجوان، ذمہ دار کون؟
حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی، جمشید پورموبائل نمبر 09386379632 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن تمام حمد و ثنا پرور دِگارِ عالم کی جس نے ساری کائنات کو پیدا فرمایا اور ہمیں اُمت محمدی میں پیدا فرمایا، جس کے لیے سابقہ انبیائے کرام نے تمنا کی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں تفسیر طبری میں سورہ اعراف […]
آج پرسہ میں عرس طیبی واطہری منایا جائے گا
(محمدقمرانجم فیضی) منکاپورگونڈہ/ حسب دستور ہر سال کی طرح امسال بھی صوفی باصفا حضرت الشاہ محمدطیب علی قادری چشتی سبحانی ومحب الاولیاء خلیفہ حضور مخدوم الملت حضرت علامہ حافظ وقاری الشاہ محمدابراہیم اطہرالقادری چشتی مخدومی سبحانی (عرس طیبی واطہری)علیھماالرحمتہ والرضوان کاعرس مقدس سر زمین پرسہ بازار میں مورخہ /14فروری 2021بروز اتوار/ پیر طریقت رہبر راہ […]




