سیرت و شخصیات

ہم نے ایک سنجیدہ قلم کار کو کو کھویا: مفتی محمد سراج الہدیٰ ندوی ازہری


6دسمبر (عبد الرحیم برہولیاوی )/ ڈاکٹر مشتاق احمد مشتاق کی وفات کی خبر پاکر مفتی محمد سراج الہدیٰ ندوی ازہری، استاد حدیث دار العلوم سبیل السلام حیدرآباد نے نمایندہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: ہم ایک اچھے معلم اور سنجیدہ صاحبِ قلم‌ سے محروم ہوگئے، ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی علمی و ادبی حلقے میں غم کا ماحول ہوگیا، یقیناً یہ آپ کی محبوبیت کی علامت ہے، آپ ایک زمانے تک انجمن ترقی اردو ویشالی کے سرگرم رکن رہے، اس کے سمیناروں میں پڑھے اور لکھے جانے والے مقالات کو کتابی شکل بھی دی۔
اب کاروان ادب کے پلیٹ فارم سے اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے کوشاں تھے، اسے اپنی توجہ کا مرکز بنالیا تھا۔ آپ صرف مدرس ہی نہیں تھے؛ بلکہ جرائد و رسائل اور اخبارات و مجلات میں بھی شائع ہوتے رہتے تھے۔
حاجی پور کے ویمنس کالج میں شعبۂ اردو کے صدر اور پروفیسر تھے، آپ کے قلم‌ سے متعدد کتابیں بھی منظر عام پر آئیں، جن سے اردو زبان و ادب کے ذخیرہ میں اضافہ ہوا۔
ڈاکٹر صاحب سے میری چند ملاقاتیں تھیں، میں نے ان کو خاموش طبیعت، کم گو ، سنجیدہ قلم کار اور احترام انسانیت سے پُر پایا، بڑوں کا ادب و احترام اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت کا معاملہ کرتے،
آپ چند ماہ سے بیمار تھے، ٣/ دسمبر کی شام میں پٹنہ کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوا، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے، ان کے دوست احباب، متعلقین اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے