نتیجہ فکر: محمد اشرفؔ رضا قادری
چھتیس گڑھ
عرسِ رضوی منانے بریلی چلیں
رب کا انعام پانے بریلی چلیں
رحمت و نور کی ہیں وہاں بارشیں
بارشوں میں نہانے بریلی چلیں
مصطفےٰ کی عنایت بریلی میں ہے
نورِ ایماں بڑھانے بریلی چلیں
عرسِ سبطینی رضوی میں اے سنیو!
جان و دل سب لٹانے بریلی چلیں
ہیں سخاوت کی نہریں رواں ہر طرف
پیاس دل کی بجھانے بریلی چلیں
مرکز اہل سنت ہے شہرِ رضا
نعرئہ حق لگانے بریلی چلیں
کیف و وجدان کے علم و عرفان کے
بٹ رہے ہیں خزانے بریلی چلیں
آؤ آواز دیتا ہے اشرفؔ رضا
دین و دنیا سجانے بریلی چلیں