متفرقات

مرکزالصالحات ستار گنج میں عرس چہلم کی محفل کا ہوا انعقاد

ستارگنج :- اسلام نگر واقع تعلیمات نسواں کے معروف ادارہ مرکز منہاج الصالحات میں خواتین کے لئے خانقاہِ واحدیہ طیبیہ کے سجادہ نشین بقیۃ السلف عمدۃ الخلف نبیرہ میر عبد الواحد بلگرامی طاہر ملت حضرت آل رسول میر محمد طاہر میاں صاحب کے عرس چہلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا.
جس میں ستارگنج شہر کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی..
مرکز منہاج الصالحات کی معلمہ عالمہ فاضلہ شبنم فاطمہ نے فضیلت علم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک علم روشنی ہے. اور ہر انسان پر لازم و ضروری ہے کہ وہ علم دین سیکھے اور علم دین ہی کا کمال ہے کہ خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کے بزرگوں کو چار سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی تاریخ یاد کرتی نظر آتی ہے.. انہوں نے عالمی شہرت یافتہ شیخ سید نجیب حیدر میاں سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ مارہرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلگرام شریف علم و عمل کی بنیاد پر پہنچانا جاتا ہے..
فاضلہ عالمہ ثناء فاطمہ واحدی نے سید طاہر میاں بلگرامی کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مجدد وقت سید میر عبد الواحد بلگرامی علیہ الرحمہ سے منسوب قدیم خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کے صاحب سجادہ حضرت سید طاہر میاں بلگرامی دنیائے روحانیت کی عظیم شخصیت کا نام ہے. آپ کے آبا و اجداد میں اقطاب و ابدال محدثین و مجدد جیسی عظیم شخصیات موجود ہیں. آپ اخلاق و کردار اور رشد و ہدایت کی اعلیٰ مثال تھے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت سید طاہر میاں بلگرامی نے میرے برادر اکبر حضرت علامہ مولانا عارف القادری واحدی کو 19 سال کی عمر میں خانقاہِ واحدیہ طیبیہ کی اجازت و خلافت سے نواز کر بے شمار دعاؤں سے نواز کر بے شمار دعائیں دیں اور خدمت دین متین کرنے کی تلقین کی . آج ہم تمام خواتین مرکز منہاج الصالحات میں سید طاہر میاں کے عرس چہلم منا رہے ہیں یہ مدرسہ مولانا عارف القادری واحدی نے طاہر ملت کے مشن کو عام کرنے اور دختران اسلام کی عمدہ تعلیم و تربیت کے لئے چار سال قبل قائم کیا جس میں تقریباً دو سو طالبات زیر تعلیم ہیں اور ان شاءاللہ تعالیٰ امسال تین طالبات کو ردائے فضیلت سے نوازا جائے گا اتنے کم وقت میں ادارے کی ترقی حقیقت میں سید طاہر میاں بلگرامی کی کرامت ہے. خواتین اسلام کو چاہیے اپنے اسلاف و بزرگوں کے کارناموں کو یاد کریں اور سیدہ خاتون جنت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی سیرت طیبہ پر عمل کریں پرگرام کی سرپرستی مولانا عارف القادری واحدی کی والدہ صاحبہ نے کی اور صدارت مولانا رفیق القادری واحدی کی اہلیہ کنیز فاطمہ صاحبہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ادارے کی معلمہ عالمہ فاضلہ زینب فاطمہ نے انجام دیے.. معلمہ نہا فاطمہ کے علاوہ طالبات نے نعت و منقبت و تقاریر سے خواتین اسلام کو نوازا…
آخر میں حضرت اولاد رسول حضرت علامہ سید سہیل میاں صاحب قبلہ کو خانقاہ واحدیہ طیبیہ کا سجادہ نشین منتخب ہونے پر تہنیت و تبریک پیش کی….

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے