شعیب رضا

سید سہیل میاں کو خانقاہ واحدیہ طیبیہ کا سجادہ نشین منتخب کیا گیا

بلگرام شریف: 26 ستمبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)

مورخہ 25 ستمبر بروز سنیچر 2021/ کو خانقاہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف ضلع ہردوئی کی بڑی مسجد کے صحن میں عرس چہلم بقیة السلف حجة الخلف نبیرہء بادشاہ بلگرام حضو سید آل رسول سید میر محمد طاہر میاں علیہ الرحمة و الرضوان کے موقع پر مصدر تجلیات واحدی،منبع رشد و ہدایات سہیل ملت حضرت پیر سید میر محمد سہیل میاں صاحب قبلہ سرپرست خانقاہی مجلہ سہ ماہی جام میر بلگرام شریف کو خانقاہ واحدیہ طیبیہ کا سجادہ نشین منتخب کیا گیا۔ اس رسم سجادگی میں ملک و ملت کے خانقاہوں کے قدر آور مشائخ عظام،مفتیانِ کرام، علماء ،ادبا ،خطبا، نقبا،شعراء، اصحابِ صحافت اور اربابِ علم و دانشور کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام اہلسنت کی موجودگی میں آپ کے سر پر سجادگی کا تاج زریں رکھا گیا اور رسم سجادگی ادا کی گئی۔جس میں خصوصی طور سے رفیق ملت حضرت سید نجیب حیدر میاں برکاتی مارہرہ شریف، حضرت سید اویس میاں صاحب قبلہ ،حضرت سید انوار ندیم القادری جودھپور راجستھان، شہزادہ طاہرملت سید سعید اخترمیاں، شہزادہ طاہر ملت سید رضوان میاں صاحب، حضرت سید ظفیرمیاں صاحب، حضرت سید بادشاہ میاں، حضرت سید فیضا میاں، نواسہ مفتی اعظم حضرت علامہ سراج میاں صاحب، علامہ سید ظفیر حبیبی گونڈہ، حضرت سید غلام غوث میاں صاحب قبلہ شریک رہے،

پروگرام کا افتتاح بعدِ فجر قرآن خوانی سےہوا۔ بعدہ باضابطہ ٹھیک10/ بجے اللہ کے مقدس کلام سے، قاری ناظر رضا تحسینی کے ذریعہ ہوا۔ جنہوں نے پھر خود نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے شعراء اور خطباء کو مدعو کیا،
اس موقع پر حضرت سید اویس مصطفیٰ واسطی صاحب قبلہ نے رسم سجادگی کے بارے میں کہا کہ یہ رسم سجادگی بظاہر ایک رسم ہے مگر حقیقت میں ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے.. میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ حضور سہیل ملت کو حضور طاہر ملت اور واحدی و صغروی بزرگوں کا سچا جانشین بنائے.
حضرت سید سہیل میاں کو سجادہ نشین بنائے جانے پر چہار جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے اس پر کیف موقع پر
کثیر تعداد میں علماء کرام موجود تھے، خلیفہ طاہر ملت حضرت قاری عارف القادری واحدی ،خلیفہ طاہر ملت حضرت مولانا اسرار احمد فیضی واحدی گونڈہ، خلیفہ سہیل ملت حضرت قاری ارشاد ازہری بانی جامعۃ البنات فاطمہ سیتھل ، مفتی امیرحسن امجدی،کے اسماء قابل ذکر ہیں، شعراء میں جناب اظھارشاہجہاں پوری، استاذ الشعراء جناب جاوید صدیقی گونڈوی،، جناب طفیل شمسی، سعید اختر جوکھنپوری وغیرہ نے بشکل اشعار خراج عقیدت پیش کی،اس موقع پر حضرت سید نجیب حیدر میاں سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف نے اپنے بیان میں فرمایا کہ صغروی و واحدی خاندان اور یہ خانقاہ کرامات کی وجہ سے نہیں پہنچانی گئی بلکہ علم و حکمت کی وجہ سے پہچانی گئی ہے. اور ایک جد اعلی کی اولاد بہت کم ایک جگہ جمع ہوتی ہیں یہ حضور طاہر ملت کی کرامت ہے آج سب یہاں جمع ہیں.حضور طاہر ملت سید طاہر میاں صاحب کی زندگی بہت سادہ اور اخلاق و اخلاص کے پیکر تھے… اور انہوں نے مزید کہا کہ سید طاہر میاں نے اپنے مریدوں کے نذرانوں پر زندگی نہیں گزاری بلکہ اپنی محنت کی کمائی سے اپنے بچوں کی پرورش کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے