ہماری آواز دہلی
نئی دہلی،2 جنوری (نامہ نگار) ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سابق کپتان اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتے ہوئے ہفتے کو کہا کہ دادا آپ جلد صحت مند ہوجاؤ۔
48 سالہ گانگولی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کولکاتہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
گانگولی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد وراٹ،بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بی سی سی آئی کرکٹ برادری نے ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔