نئی دہلی: 3 جنوری (اے این آئی): کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر (رکن پارلیمنٹ) اکھلیش پرساد سنگھ نے اتوار کے روز سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے تبصرہ کی مذمت کی جس میں انھوں نے COVID-19 ویکسین کو "بی۔جے۔پی۔ کی ویکسین” کہا تھا۔
اے۔این۔آئی۔ سے بات کرتے ہوئے پرساد نے کہا: "کووڈ-19 ویکسین کو بی۔جے۔پی۔ کی ویکسین قرار دینا سائنس دانوں کی توہین ہے۔ سائنس دانوں نے یہ ویکسین ملک کے لیے تیار کی ہے۔”
"ایسے سائنسدان ہیں جو حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔ وہ واقعتا ملک کے لئے کام کر رہے ہیں۔
حکومت ویکسین نہیں لگاتی ہے۔ وزیر اعظم اور ان کے وزرا نے اسے نہیں بنایا ہے۔ اس کو سائنس دانوں نے تحقیق کی بنیاد پر تیار کیا ہے اور اس کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا۔
تنقید کے بعد، ایس۔پی۔ کے سربراہ نے ٹویٹ کیا کہ وہ سائنس دانوں کی قابلیت پر "مکمل پراعتماد ہیں” لیکن بی۔جے۔پی۔ کی ویکسین نہیں لیں گے۔