منقبت

شانِ حضور شہود ثانی خواجہ سید شاہ غلام غوث شہودی سہسرامی علیہ الرحمة و الرضوان

سبِ فرمائش: محبّ مکرم حضرت مفتی سید شہباز اصدق صاحب چشتی۔ دار العلوم قادریہ غریب نواز (ساؤتھ افریقہ)

مخزنِ کشف و کرامت حضرتِ ثانی شہود
مظہرِ شانِ ولایت حضرتِ ثانی شہود

آپ کانِ علم و حکمت حضرتِ ثانی شہود
بحرِ عرفان و حقیقت حضرتِ ثانی شہود

صاحبِ تقویٰ طہارت حضرتِ ثانی شہود
اور کوہِ استقامت حضرتِ ثانی شہود

فیض سے گلزار ہے تیرے زمینِ سہسرام
منبعِ فیضان و برکت حضرتِ ثانی شہود

وقف کردی دینِ حق کےواسطے کل زندگی
پاسبانِ دین و ملت حضرتِ ثانی شہود

ہےگزاری خدمتِ مرشد میں اپنی صبح و شام
یوں ادا کی رسمِ الفت حضرتِ ثانی شہود

مظہرِ ذاتِ شہود الحق تجھےکہتےہیں سب
دیکھ کرکےتیری سیرت حضرتِ ثانی شہود

خوش مجازی خاکساری آپ کا ‘وصفِ جمیل
ساقیِ جامِ محبت حضرتِ ثانی شہود

رشک کرتےتھےعبادت دیکھ کرسب خاص و عام
خوب تھی تیری عبادت حضرتِ ثانی شہود

عارف و قطبِ زماں تھی آپ کی ذاتِ عظیم
شانِ حق شانِ طریقت حضرتِ ثانی شہود

ہند و افریقہ ہی کیا ہر جا پے ہے شہرت تیری
مرکزِ اہلِ عقیدت حضرت ثانی شہود

وہ زمانہ میں معظم معتبر ہوتا گیا
پاگیا جو شرفِ بیعت حضرتِ ثانی شہود

ہیں تصوف میں جو مکتوبات بیشک آپ کے
رکھتےہیں وہ خوب ندرت حضرتِ ثانی شہود

قیمتی انمول ہیں جو بھی ہیں قلمی شاہکار
آپ کے ہاں میرے حضرت حضرتِ ثانی شہود

بہرہ ور فیضان سے ہو آپ کے عاصی امیرؔ
کیجیئے چشمِ عنایت حضرتِ ثانی شہود

طالبِ فیض: عاصی محمد امیر حسن امجدی رضوی خادم الافتا و التدریس الجامعة الصابریہ الرضویہ پریم نگر نگرہ جھانسی یوپی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com