علما و مشائخ

مشائخ خانقاہ رضویہ کا عظیم ملت مفتئ اعظم سیمانچل پر خلافتوں کی نوازشات

ازقلم: محمد منصور عالم نوری مصباحی
متوطن : بڑاپوکھر طیب پور کشنگنج بہار، حال مقیم : پوسد مہاراشٹرا

بزرگان دین کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ جن پاکیزہ شخصیتوں کو اپنی خلافت کا اہل پاتے ہیں انہیں اپنا نائب و خلیفہ بناتے ہیں ۔ خلافت و نیابت کا مطلب یہ ہے کہ شیخ طریقت اپنے ان سلسلوں کا جن کا وہ مُجاز و خلیفہ ہے ان سلسلوں کا فیض آگے تک پہنچانے اور مسلمانوں کو ان سے فیضیاب ہونے کے لئے کسی باشرع سنی صحیح العقیدہ عالم دین کو ان سلسلوں میں اپنا خلیفہ و نائب بناتے ہیں تاکہ یہ خلیفہ اپنے پیر مرشد یا صاحب خلافت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کا نائب و قائم مقام بن کر دین و ملت کا کام کرتے رہیں ۔

صوفیائے کرام کے اس رائج القدیم طریقہ کا بہت فائدہ ہواہے اور ہورہا ہے ۔ جو اشخاص کسی مستند پیر سے وابستہ ہوکر خرقہ خلافت سے نوازے گئے ہیں ان کے اندر بمناسبت دوسروں کے تصلب فی الدین زیادہ پایا جاتا ہے اور خدمت دین کا جذبہ بھی مناسبتًا ان کے اندر زیادہ ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مستند پیران عظام ان چنندہ علمائے کرام کو ہی جنہوں نے دین اسلام کی بہت زیادہ خدمت کی ہے جن کی خدمات کا زمانہ معترف ہوتا ہے یا جن اشخاص میں دین کی خدمت کرنے کا جذبہ موجزن ہوتا ہے اور طبیعت میں طہارت و پاکیزگی ہوتی ہے انہیں ہی خلافت کے بارگراں سے نوازتے ہیں ۔
کچھ بزرگان دین خلافت کے لئے کچھ مخصوص شرائط بھی رکھتے ہیں جیساکہ خانقاہ مارہرہ مطھرہ کے شیوخ ایسا ہی خانقاہ سمرقندیہ پیران عظام بھی ہیں ۔ پیر طریقت رہبر شریعت حضور رفیق ملت سیدنا الشاہ سید نجیب اشرف صاحب قبلہ مد ظلہ العالی اپنے نرالے انداز میں کہتے رہتے ہیں کہ ہماری خانقاہ خلافت کے بارے بہت کنجوس ہے ۔ لیکن کچھ خانقاہوں کے بزرگان دین اس بارے میں فراخی کا مظاہرہ کرتے ہیں جیسے خانقاہ رضویہ بریلی شریف و خانقاہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف وغیرہ کے شیوخ و پیران عظام ۔ ان خانقاہوں کے پیران عظام دین وسنیت کی ترویج و اشاعت اور فروغ سلسلہ کے لیے لائق فائق اشخاص کو اپنا نائب و خلیفہ بناتے رہتے ہیں اور وہ اشخاص اپنے مرشدین کے فیوض باطنی وروحانی سے مزید لیس و آراستہ ہوکر خدمات دینیہ سر انجام دیتے ہیں ۔
بقیة السلف ، عمدة الخلف مؤید دین و ملت حضور عظیم ملت ، مفتی اعظم سیمانچل الشاہ مفتی محمد عظیم الدین صاحب قبلہ مد ظلہ العالی جو علاقہ ٹھاکرگنج کے ایک باصلاحیت عالم دین ، قابل فخر و بارعب شخصیت ہیں ۔ علاقہ ٹھاکرگنج واطراف میں جن کی بے لوث خدمات ہیں اور چپے چپے پر تلامیذہ کی بہتات ہے جنہوں نے احقاق حق اور ابطال باطل کے لئے اپنی پوری تابناک زندگی وقف کردی ۔ خانقاہ رضویہ بریلی شریف کے شیوخ و پیران عظام نے آپ کی دینی و مسلکی خدمات کے اعتراف و احترام واکرام میں اپنی خلافتوں سے نواز کر آپ کا مقام و قد بلند کیا ہے ۔
سب سے پہلے قطب زمن حجة العلم سرکار تحسین ملت علیہ الرحمہ بریلی شریف نے سنہ 1996 میں آپ کو شرف خلافت و نیابت سے نوازا پھر سنہ 2009 ع میں سراج العلما حضرت علامہ مفتی محمد سلمان رضا خان صاحب قبلہ مد ظلہ العالی بریلی شریف نے آپ کو شرفِ خلافت سے مشرف کیا اور سنہ 2018 ع میں قائد ملت نبیرہ اعلیحضرت ، شہزادۂ تاج الشریعہ علامہ عسجد رضا صاحب قبلہ مد ظلہ النورانی کا دورۂ سیمانچل ہوا اور سب سے پہلے آپ باگڈوگڑا ایئر پورٹ سے ٹھاکرگنج آئے تو ایک عظیم الشان کانفرنس میں بھرے مجمع میں آپ کی یعنی عظیم ملت کی 65 سالہ دینی و مسلکی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی عزت و توقیر میں اپنی خلافت سے شرفیاب فرمایا اور اس سال تاج السنہ شہزادہ ریحان ملت حضور علامہ توصیف رضا خان مد ظلہ العالی نے بتاریخ 9 شعبان المعظم 1443ھ م 13 مارچ سنہ 2022ع آپ یعنی عظیم ملت کو سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ نوریہ کی خلافت واجازت سے مرحمت فرماتے ہوئے مفتی اعظم سیمانچل کے خطاب سے بھی نوازا ۔ حضرت علامہ الشاہ توصیف رضا صاحب لکھتے ہیں کہ آج ۹ شعبان المعظم سنہ ۱۴۴۳ھ کو اپنے عزیز مفتی اعظم سیمانچل مفتی عظیم الدین صاحب ابن حاجی یوسف ساکن باکھوٹولی بھوگڈابر ٹھاکرگنج کو اہل پاکر حسب طریقہ و روایات بزرگان سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ نوریہ ان تمام مذکورہ اجازتوں اور خلافتوں سے مشرف ومجاز کرتاہوں تاکہ سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ رضویہ کے فیوض وبرکات کو عام کرسکیں ۔
رب کریم اپنے حبیب رحمةللعالمین علیہ الصلوٰة والسلام کے طفیل ایمان پر استقامت اور اعمال حسنہ پر مداومت کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔
نیز آپ مد ظلہ العالی کو سند خلافت سے بھی نوازا ۔ الحمد للہ علیٰ ذالک ۔
ہم اساتذہ دارالعلوم عظمت غریب نواز پوسد مہاراشٹر یہ مسرت بھری خبر واٹس ایپ کے ذریعہ سن و پڑھکر بہت مسرور ہوئے اور بارگاہ عظیم ملت میں اس عظیم شرفیت و مرتبیت پر مبارک بادی پیش کرتے ہیں اور آپ کی صحت وسلامتی اور طویل العمری کی دعا کرتے ہیں ۔ اللھم تقبل منا دعائنا۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com