سراج العلماء حضرت علامہ مفتی محمد مستقیم مصطفوی علیہ الرحمہ سابق صدر شعبۂ اِفتا دارالعلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف۔ یومِ وفات 18،شعبان المعظم 1440
گلہاے عقیدت: عبدالمبین حاتم فیضی
خوب سیرت صاحبِ کِردار مفتی مستقیم
عشقِ مصطَفْوی سے تھے سرشار مفتی مستقیم
علم و فن اتنا دیا تھا رب تعالی نےانھیں
علم کی تھے آہنی دیوار مفتی مستقیم
عالمِ دینِ شریعت قاطعِ شرّ و فِتَن
چَرخِ اِفتا کے مہِ ضوبار مفتی مستقیم
ایک دو کی کیا کروں تخصیص ہر اک جہت سے
سنیت کے تھے عَلَمْبَردار مفتی مستقیم
سیکڑوں شاگرد ہیں مہکا رہے اسلام کو
لیکے تم سے علم کی مَہکار مفتی مستقیم
ان کی تربت کیوں نہ ہو پرنور اے عبدالمبین
ہیں رِیاضِ خُلد کے حَقدار مفتی مستقیم