نعت رسول

نعت رسول: اے شہرِ پاکِ نبی کس طرح سے پاؤں تجھے

نتیجہ فکر: ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی

خدا سے کیسے میں تقدیر میں لکھاؤں تجھے
اے شہرِ پاکِ نبی کس طرح سے پاؤں تجھے

درِ رسول پہ یہ عمر کاٹ کر اپنی
چل اے حیات مری اب سنوار لاؤں تجھے

نبی کے شہر کے اوصاف میں سمایا ہوا
تصورات کا احوال آ سناؤں تجھے

نبی کے عشق کا بس یاد کرکے ایک سبق
اسی میں ہے بھلا اے دنیا بھول جاؤں تجھے

نبی کی نعتِ مقدس اگر نہ لکھّوں تو
اے میرے ذہن بتا پھر کہاں کھپاؤں تجھے

خوشا نصیب ہے مرکز ترا دیارِ نبی
مرے شعورِ عقیدت گلے لگاؤں تجھے

گھرا ہے ظلمت و بدعت میں تو دلِ ناداں
تباہیوں سے بتا کس طرح بچاؤں تجھے

اے حسنِ گنبدِ خضرا تو ہے نظر میں بسا
میں دیکھ دیکھ کے ہر لمحہ مسکراؤں تجھے

غمِ فراقِ مدینہ میں لمحہ لمحہ "ذکی”
جو دل پہ بیت رہی ہے وہ کیا بتاؤں تجھے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com