نعت رسول

آپ ہیں محتاجْ پروَر الصلاۃ والسلام


صبح صادق کےوقت پڑھاجانےوالا کلام

ازہرالقادری
جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا
کھنڈسری سدھارتھ نگر یوپی انڈیا

شمعِ دیں ، مہر ِ منور الصلاۃ والسلام
نورِ حق ، عالم کے سرور الصلاۃ والسلام

ہم گنہ گاروں کا آخرکون ہےجز آپ کے
اے شفیعِ روزِ محشر الصلاۃ والسلام

دردمندوں کےمسیحا، غم زدوں کےغم گسار
بے کس و بے بس کے یاور الصلاۃ والسلام

حضرتْ عبداللہ ، بی بی آمنہ کے نورچشم
اے حلیمہ کے گلِ تر الصلاۃ والسلام

ہیں گدایانِ درِ دولت پسارے جھولیاں
آپ ہیں محتاجْ پرور الصلاۃ والسلام

وہ گدا ہو یاکہ ہو سلطان اپنے وقت کا
سر خمیدہ آیا در پر الصلاۃ والسلام

بادشاہان جہاں آئیں سلامی کے لیے
پیشِ شاہِ ہفت کشور الصلاۃ والسلام

بھیک مانگیں،جس کےدرپرسب سلاطین زماں
آپ ہی ہیں وہ تونگر الصلاۃ والسلام

اخترِ قسمت ہے چمکا ، نور آنے والا ہے
بن کے خورشید منور الصلاۃ والسلام

کہہ دےازہردست بستہ باادب ہوجائیں سب
آنے والا ہے پیمبر الصلاۃ والسلام

اٹھ کھڑے ہوجائیے ازہر کہ وہ نور خدا
آنے والا ہے زمیں پر الصلاۃ والسلام

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے