نعت رسول

تضمین بر کلام حسن بریلوی: ذات والا پہ بار بار درود

تضمین نگار: محمد اشرف رضا قادری
مدیر اعلیٰ سہ ماہی امین شریعت

بھیجتا خود ہے کردگار درود
ہے فرشتوں کا بھی شعار درود
دل کو کرتا ہے تابدار درود

ذاتِ والا پہ بار بار درود
بار بار اور بے شمار دردود

پیش کرتے ہیں جاں نثار سلام
بے شمار اور بار بار سلام
ذاتِ احمد پہ ہو ہزار سلام

روئے انور پہ نور بار سلام
زلفِ اطہر پہ مشک بار درود

پیش کرتی ہے خود بہار سلام
وادی و دشت و ریگ زار سلام
اِک حسیں اور یاد گار سلام

سر سے پا تک کرور بار سلام
اور سراپا پہ بے شمار درود

کرتے رہتے ہیں صبح و شام فدا
جان سرکار کے غلام فدا
نغمہ و لہجہ و کلام فدا

دل کے ہمراہ ہوں سلام فدا
جان کے ساتھ ہو نثار درود

اجر و بخشش کا گُل کِھلاتی ہے
گوشۂ گور جگمگاتی ہے
وحشت و تیرگی مٹاتی ہے

قبر میں خوب کام آتی ہے
بے کسوں کی ہے یارِ غار درود

گِر نہ اشرفؔ وجود اپنا سنبھال
پیش کر اُن پہ اپنا مال و منال
چھوڑ دنیا کے سارے رنج و ملال

اے حسنؔ خارِ غم کو دل سے نکال
غمزدوں کی ہے غم گسار درود

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com