نعت رسول

نعت رسول: یہ شرف عشقِ مصطفٰےﷺ دے گا

رات میں دن کا فلسفہ دے گا
صدقہ آقاﷺ کا یوں خدا دے گا

جانتا ہے درود کیا دے گا
سوئی قسمت تری جگا دے گا

جب بھی وہ مجھکو کربلادےگا
موت کو زندگی بنا دے گا

پال تو دل میں دردِ عشقِ نبیﷺ
دیکھنا کس قدر مزہ دے گا

بالیقیں جاؤں گا مدینہ میں
یہ شرف عشقِ مصطفٰےﷺ دے گا

لے اے ظلمت نصیب نامِ نبیﷺ
ذہن و دل تیرے جگمگا دے گا

سنتوں میں ڈھلا یہ تیرا عمل
خاک سے کیمیا بنا دے گا

ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج۔بارہ بنکی، یو۔پی۔ بھارت

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے