تنقید و تبصرہ

"صحافت: دو صدی کا احتساب” میں "ہماری آواز” ویب پورٹل کا خصوصی تذکرہ

اردو صحافت کے 200 سال مکمل ہونے پر جناب صفدر امام قادری، راج دیو کمار اور محمد مرشد صاحبان کی زیر ترتیب ضخیم دستاویز بنام "صحافت: دو صدی کا احتساب” کے کالم ویب پورٹل میں جناب قمر اعظم صدیقی صاحب نے موجودہ سرگرم اردو ویب سائٹس کا تجزیہ کرتے ہوئے "ہماری آواز” کا تذکرہ درج ذیل الفاظ میں کیا ہے۔ ادارہ

ہماری آواز
اس ویب سائٹ کا نام ہماری آواز ہے جس کے چیف ایڈیٹر محمد شعیب رضا ہیں اور سب ایڈیٹر کی حیثیت سے محمد قمر انجم قادری، اعزازی ایڈیٹر نعیم الدین فیضی ہیں جب کہ مینیجنگ ایڈیٹر نثار احمد نظامی ہیں۔ گوشہ خواتین ایڈیٹر کی ذمہ داری ہما اکبر آفرین نبھا رہی ہیں۔ اس کاویب ایڈریس درج ہے۔ www.hamariaawaz.com
ویب سائٹ ہماری آواز کا خاکہ تو شعیب رضا نے زمانہ طالب علمی ٢٠١٧ء سے ہی ذہن میں بنا رکھا تھا مگر اس وقت ایک دینی مدرسہ میں اس فکر کو وسعت دینا ان کے لیے ممکن نہ تھا۔ فراغت کے تقریباً ڈھائی سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد انھوں نے اس خاکہ کو عملی جامہ پہنانے میں صرف اور صرف اتنا کر پائے کہ گوگل کے زیر اختیار ایک بلاگ بنا کر اس پر نہ چاہتے ہوئے بھی خود کے چند مضامین شایع کر دیے۔ دوسرے لوگ اس سے متعارف بھی نہ تھے اس لیے ان کی تحریریں ان ڈھائی سالوں میں نہیں آپائیں، صرف انہوں نے اپنی فکر کو پروان چڑھایا۔ اسی درمیان انھوں نے اپنی دل چسپی تصنیف و تالیف سے بڑھا لی اور تقریباً درجن بھر کتابیں وجود میں آگئیں جن میں نصف درجن کتابوں کا ایک ساتھ رسم اجرا اپریل ٢٠١٩ء میں ہوا۔ اس دوران شعیب رضا صاحب نے واٹس ایپ پر درس حدیث کے ایک سلسلہ کا آغاز کیا جو کافی مقبول رہا، عربی متن و سند حدیث، تخریج حدیث، اردو انگریزی ترجمہ، تشریح حدیث نے ایسی مقبولیت دلائی کہ بیک وقت ہندوپاک کے ١٠٠ سے زائد گروپ ایڈمنز نے انھیں اپنے گروپ میں شیئر کرنے کی خواہش ظاہر کی اور یوں علمی اور ادبی دنیا میں ان کا تعارف ہوا. تقریباً ٨٣ قسطوں کے بعد یہ سلسلہ بابری مسجد فیصلہ کے وقت یوں متاثر ہوا کہ انھوں نے ان سب سے اپنا ناطہ توڑ لیا۔ ٣٠ مارچ کو دوبارہ انھوں نے ہماری آواز کو لانچ کرنے کا عزم کیا اور اہل قلم سے اپنے گراں قدر مضامین بھیجنے کی اپیل کی۔ چوں کہ درس حدیث کے سلسلہ اور اخبارات میں نئے نئے اور حالات حاضرہ پر بےباک مضامین لکھنے سے علمی اور ادبی دنیا میں انھیں ایک حد تک شہرت مل چکی تھی اس لیے مضامین آنے شروع ہوگئے۔
مضامین کی اشاعت سے شعیب رضا صاحب کے فکر کو وسعت مل رہی تھی، ارباب لوح و قلم کو ایک نیا پلیٹ فارم مل چکا تھا وہیں نئے قلم کاروں کو اپنی تحریریں شائع کرانے اور قلمی مشق کرنے کا خوب صورت موقع مل چکا تھا، اس لیے سب کچھ اچھے سے چل رہا تھا۔مگر اسی دوران ویب سائٹ کمپنی کی جانب سے دغا بازی کی گئی جس سے سب محنت بےکار ہوگئی۔ خیر انھوں نے نئی امنگ اور جوش کے ساتھ اس بار اپنی ہوسٹنگ خریدی اور نیا ڈومین بھی اور ایک مسلم ویب ڈیزائنر کو تلاش کرکے اس کو ڈیزائن کرنے کے لیے دے دیا۔ ان کی فیس تو کافی تھی مگر ایک مسلم ہونے کی وجہ سے قابل اعتماد تصور کرتے ہوئے انھیں ذمہ داری سونپ دی مگر اس معاملہ میں انھیں اپنی کم علمی کو لے کر یہ فیصلہ لینا پڑا کہ کسی بھی طرح ویب سائٹ ڈیزائننگ کے رموز و اوقاف سے واقفیت حاصل کرنی ہے۔ ان کے ایک مخلص دوست نے انھیں بنیادی باتیں سکھا دی اور جب کبھی ضرورت پڑتی تو ان سے استفادہ کر لیتے الحمدللہ لگن ایسی تھی کہ بہت ہی کم وقت میں ویب ڈیزائننگ میں ماہر تو نہ ہو سکے مگر اچھی جان کاری ہوگئی۔ اور "ہماری آواز” جو اب تک صرف اردو میں تھا اب ہندی زبان میں بھی اپنی خدمات پیش کرنے لگی۔
وقت کے ساتھ لوگ بھی جڑتے گئے اور ایک مختصر سی ٹیم بنا لی۔ ان کے اس کام میں ان کی ہمشیرہ محترمہ ہما آفرین صاحبہ نے کافی وقت دینا شروع کردیا اور اب ہر موڑ پر ان کا ساتھ مسلسل جاری ہے۔ چوں کہ شعیب رضا صاحب ایک دینی(پرائیویٹ)مدرسہ میں ملازم ہیں اس لیے ویب ڈیزائننگ کو خارجی ذریعہ معاش بھی بنانا پڑا. الحمدللہ اب تک ۸ سے ١٠ ویب سائٹ دوسرے لوگوں کے بنا چکے ہیں اور جو دغا بازی ان کے ساتھ ہوئی تھی انھوں نے کسی کے ساتھ ویسا نہیں کیا. اب الحمدللہ ہماری آواز قوم مسلم کی ایک بلند اور مضبوط آواز بنتی جارہی ہے۔
ویب سائٹ کو ذریعہ معاش بنانے کے حوالے سے ان کا تجربہ یہ ہے کہ اس سے آمدنی کا ایک ہی ذریعہ سمجھ میں آتا ہے وہ ہے اشتہار، لیکن اشتہار کے حوالے سے بھی مقامی لوگوں کا رجحان اب اردو میں نہیں رہتا ہے۔ ڈیجیٹل دنیا سے کاروباری لوگوں کو جوڑنا بڑا مشکل ترین امر ہے۔ البتہ گوگل کے شعبہ اشتہار "گوگل ایڈسنس” سے آمدنی کا ایک بہترین ذریعہ ہے جس سے ہماری آواز جیسی نئی ویب سائٹس ٢٠ سے ٣٠ ڈالرز ماہانہ آمدنی کر پا رہی ہے۔ لیکن مستقبل میں اضافہ کے وسیع امکانات ہیں۔

اب مختصراً ویب سائٹ کے بانی کے تعلق سے بھی جان لیں:
ان کا مکمل نام محمد شعیب رضا نظامی فیضی ہے۔ آپ وارڈ نمبر ۱ گولا بازار، ضلع گورکھ پور، یوپی سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ نے فاضل تک کی تعلیم یو۔پی۔ مدرسہ بورڈ سے کی ہے۔
ذریعہ معاش کے لیے تدریسی خدمات اور ویب ڈیزائننگ کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com