جہانگیر بادشاہ نے حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے مسئلہ دریافت کیا کہ حضور اکرم ﷺ ہر مرنے والے کی قبر میں تشریف لاتے ہیں، مگر ایک ہی وقت میں مرنے والوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہوگی، اور حضور ﷺ کی ایک ذات ہے وہ بیک وقت ہر قبر میں کیسے پہنچ جاتے ہیں اس کی وضاحت فرمائیے، یہ سن کر حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اے بادشاہ آپ دہلی والوں کو حکم دیں کہ وہ میری دعوت کریں، لیکن شرط یہ ہے کہ دعوت ایک ہی دن ایک ہی وقت میں ہو، بادشاہ کے حکم پر بہت سارے لوگوں نے آپؒ کو دعوت دی اور بادشاہ نے بھی اسی دن اسی وقت کی دعوت دی، جب وہ تاریخ وہ وقت آیا تو امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے بادشاہ کی دعوت کھائی اور رات کو وہیں قیام کیا، فجر کے بعد بادشاہ جہانگیر نے دعوت کرنے والوں تمام لوگوں کو بلایا اور پوچھا کہ رات کو امام ربانی ؒ نے تمہارے پاس دعوت کھائی؟ تو سب لوگوں نے اقرار کیا کہ رات حضرت امام ربانی ؒ میرے گھر تشریف فرما تھے، اور آپؒ نے دعوت کھائی یہ ماجرا دیکھ کر بادشاہ حیران ہوا تو امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اے بادشاہ میں تو ان کا ادنیٰ امتی ہوں ہر گھر میں بیک وقت پہنچ سکتا ہوں، تو الله تعالیٰ کے حبیب ﷺ ہر قبر میں کیوں نہیں پہنچ سکتے۔(فیوضات مجددیہ صفحہ 11) سید جاوید علی جیلانی
متعلقہ مضامین
سانس بھی لوگے تو غدار کہا جائے گا
ملک کے ناگفتہ بہ حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں؛ آئے دن روزانہ کہیں نہ کہیں سے فساد کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ حکومت کی کیا پالیسی ہے وہ جگ ظاہر ہورہی ہے گذشتہ دنوں ایک بددہن پنڈت نے امن و سلامتی کے رہبر و رہنما پیغمبر آخرالزماں ﷺ کی شان میں شدید ترین گستاخی […]
آج عثمانی کل ہم
ازقلم :عبدالحفیظ قادری علیمی گونڈویخطیب و امام سنی حنفی بریلوی مسجد مانخورد ریلوے اسٹیشن ممبئی و سربراہ اعلی” جامعہ مولائے کائنات”منڈالہ مانخورد ممبئی 43 آنے والی ہیں آفتیں سب پرہر کوئی اپنا انتظار کرے۔ جب سے موجودہ حکومت بر سر اقتدار ہوئی ہے ملک کا مسلمان خسران و تباہی کا شکار ہو رہا ہے وطن […]
کون کہتا ہے کہ احساس ہمارا جاگ اٹھا
تلخ ہے ضرور مگر سچ ہے تحریر: جاوید اختر بھارتی، مئو یو۔پی۔javedbharti508@gmail.com ہم بڑے جذباتی ہوتے ہیں، فوراً کوئی فیصلہ لے لیتے ہیں،جب جسے چاہتے ہیں تنقید کا نشانہ بنا دیتے ہیں، دینی، سیاسی، سماجی غرضیکہ ہر میدان میں جذبات سے کام لیتے ہیں اور بہت جلد پرانی روایات پر واپس آجاتے ہیں ابھی کچھ […]