نعت رسول

نعت رسول: ہاں مدینے سے دوا آتی ہے

بے شک آتی ہے یقیناً بخدا آتی ہے
ہر مرض کی ہاں مدینے سے دوا آتی ہے

آہی جاتے ہیں خیا لوں میں بلا لِ حبشی
جب بھی مسجد سے اذانوں کی صدا آتی ہے

نیکیوں میں مری ایمان وعقیدے میں مرے
مدحتِ شاہِ مدینہ سے ضیا آتی ہے

بعد میں پھیلتی ہےخاورِمشرِق کی کرن
پہلے سر روضۂ اقدس پہ جھکا آتی ہے

کون آیا ہے یہاں خوشبوئے طیبہ لیکر
ایسا لگتا ہے کہ جنت کی ہوا آتی ہے

مرکے سیدھے وہ چلا جاتا سوئے جنّت
جس کی سرکار کی چوکھٹ پہ قضاآتی ہے

مسکراتے ہوئے کہنے لگے مجھ سے قدسی
تجھکو "زاہد "میرے آقا کی ثنا آتی ہے

نتیجہ فکر: محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج، بھدوہی۔ یوپی بھارت

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com