[عالمی یوم کتاب کےحسین موقع پر]
مجھے ہے کتابوں سے الفت بڑی
انہیں پڑھ کے ملتی ہے راحت بڑی
ہمیں سیدھا راستہ دکھاتی ہیں یہ
بڑی پیاری باتیں سکھاتی ہیں یہ
اگر کوئی ان کو پڑھے چاہ سے
تو یہ روک لیں گی بری راہ سے
چراغ ذہانت جلاتی ہیں یہ
جہالت کی ظلمت مٹاتی ہیں یہ
جو اپناۓ ان کو وہ انسان ہے
جو ٹھکراۓ ان کو وہ حیوان ہے
نتیجۂ فکر: آصف جمیل امجدی