نظم

عزمِ تحفظِ ناموسِ رسالت

نتیجۂ فکر: سلمان رضا فریدی مصباحی، مسقط عمان

پروانۂ دل ، شمعِ نبوت پہ فدا ہے
ہستی مری ، ناموسِ رسالت پہ فدا ہے

جو کچھ مجھے مولیٰ نے دیا اپنے کرم سے
وہ سب مرے سرکار کی عزت پہ فدا ہے

ہر ظلم گوارا ، شہِ کونین کی خاطر
ہر چین و سکوں ، عشق کی راحت پہ فدا ہے

ہرگز نہیں سرکار کی توہین گوارا
الفت مری ، اُس مرکز الفت پہ فدا ہے

وہ ذات جو اللہ تعالیٰ کی ہے محبوب
یہ جان و جگر اس کی محبت پہ فدا ہے

سب راحتیں قربان ، غمِ عشقِ نبی پر
ہر ایک خوشی ان کی مسرت پہ فدا ہے

ہیں سارے گل و برگ و ثمر جس سے معطر
گلزارِ جہاں اُس گُلِ رحمت پہ فدا ہے

ہر رزق ہے آقا کے درِ جٗود کا صدقہ
دولت بھی شہ دیں کی سخاوت پہ فدا ہے

ہیں فَقر و غِنا ، اُن کے توکُّل کے فدائی
ہر نعمتِ رب اُن کی قناعت پہ فدا ہے

ہر رُخ مرے سرکار کی ہستی کا ہے بے مثل
صورت پہ کوئ ، اور کوئ سیرت پہ فدا ہے

اَقصیٰ میں ، مُصلّے پہ ہیں معراج کے دولھا
ہر ایک نبی اُن کی امامت پہ فدا ہے

اے عشقِ رسالت ! ترے قربان فریدی
طاعت بھی ، ترے حسنِ اطاعت پہ فدا ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے