سیاست و حالات حاضرہ

جامعہ اشرفیہ میں بلڈوزر کی آزمائش

تحریر: طارق انور مصباحی

24:اپریل 2022 کو جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے احاطے میں کسی نوٹس کے بغیر یوگی حکومت کی جانب سے بلڈوزر داخل ہو گیا۔احاطہ میں موجود ٹیچرس کالونی کو غیر قانونی بتا کر منہدم کرنے کی کوشش کی جانے لگی۔یہ کالونی تیس سال قبل بنائی گئی ہے۔
حکومتی بلڈوزر نے احاطہ میں موجود ٹین کے ایک شیڈ کو کچھ نقصان پہنچایا۔اسی درمیان کثیر تعداد میں باشندگان مبارک پور جمع ہو گئے اور لوگوں کی درخواست پر ادارہ کے ذمہ داران کی آمد تک انہدامی کاروائی موقوف کر دی گئی ہے۔
واقعات وحالات سے معلوم ہوتا ہے کہ کئی سالوں سے ایک سازش چل رہی ہے۔مخالفین کا کہنا ہے کہ ٹیچرس کالونی سرکاری نالے کی زمین پر بنائی گئی ہے جب کہ اہل ادارہ کا کہناہے کہ یہ خریدی ہوئی زمین پر تعمیر کی گئی ہے,جس کا رجسٹریشن قریبا پچاس سال قبل ہوا تھا۔کالونی کے بعد دس فٹ راستہ اہل ادارہ نے چھوڑا ہے,اس کے بعد سرکاری نالہ ہے۔اس سے متعلق مقامی عدالت میں مقدمہ بھی چل رہا ہے۔
اللہ تعالی حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ والرضوان کے شاداب چمن کا حسن برقرار رکھے اور حاسدوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔آمین

جامعہ اشرفیہ میں بلڈوزر کی آزمائش” پر 0 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے