رمضان المبارک نظم

نظم: خوب روشن ہوا لیلۃالقدر میں

برکتوں کا دیا لیلۃالقدر میں
خوب روشن ہوا لیلۃالقدر میں

رحمت عالمیں کا ہے یہ فیض خاص
گل فرحت ملا لیلۃالقدر میں

ہو مبارک مسلمان عالم تمھیں
قول رب آگیا لیلۃالقدر میں

ہوگیا ملک آزاد انگریز سے
رب کی ہے یہ عطا لیلۃالقدر میں

امت مسلمہ ہو سدا خیر سے
یا خدا دے جزا لیلۃالقدر میں

پھر سے ہندوستاں میں ہو اسلامی راج
مانگو ‌ایسی دعا لیلۃالقدر میں

شکر رب، "عینی” بخشش کا مژدہ حسیں
قدسیوں سے ملا لیلۃالقدر میں
۔۔۔۔
از: سید خادم رسول عینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے