سیرت و شخصیات

غلام سرور ایک تحریک

تحریر: ریاض فردوسی، پٹنہ 9968012976

کھینچو نہ کمانوں کو، نہ تلوار نکالو      جب توپ،مقابل ہو تو اخبار نکالو

صحافت کا مقصد یہ نہیں ہے کہ صحافی حکومت یا کسی پارٹی کی نمائندگی کرے بلکہ عوام کو حکومت کی کارکردگی کی حقیقت کا آئینہ دکھانا ہوتا ہے۔ چاہے پھر اس کی زد میں کوئی بھی آ جائے اس سے فرق نہیں پڑنا چاہیے۔صحافی جھوٹ کو جھوٹ لکھے،اور سچ کو سچ لکھے۔حقیقت میں صحافت کا حق ادا کرنے والا صحافی ہی صحافی کہلاتا ہے اور یہ تمام خوبیوں کے مالک مرحوم غلام سرور صاحب تھے۔ وہ اپنے بے باک، بے لاگ، بے خوف اورجرأت مندانہ اداریوں اورتبصروں کے لیے اپنی مخصوص شناخت رکھتے تھے۔
دنیا میں وہی شخص ہے تعظیم کے قابل 
جس شخص نے حالات کا رخ موڑ دیا ہو
صحافت سماج کا آئینہ ہے۔صحافی عوام کا ترجمان ہوتا ہے۔صحافی سماجی، سیاسی، علمی ودینی میدان کا شہسوار ہوتا ہے۔
بہار کی زرخیز علمی اور ادبی سرزمین سے جنہوں نے یکساں طورپر ادب اور صحافت اور سیاست کے میدان میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ ایسی شخصیات میں ایک اہم نام مرحوم غلام سرور صاحب کا لیاجاتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ مرحوم غلام سرور نے بہار میں اردو کے لۓ جو عظیم کارنامہ انجام دیا،اس کی نظیر تاریخ میں ملنی مشکل ہے۔ مرحوم غلام سرور نے اردو صحافت اور اردو زبان کو  غلامی کی زنجیروں سے نکال کر اس کے وجود کا احساس کرایا ہے۔جس کو تاریخ بھلا نہیں سکتی۔
بنایا اے ظفرؔ خالق نے کب انسان سے بہترملک کو دیو کو جن کو پری کو حور و غلماں کو
سنگم اخبار کے ذریعے  کئی برسوں تک قارئین کی ہر توقع کو تکمیل تک پہنچانے میں انتھک کوشش کی ہے۔ہر خبر کی طرف نشاندہی کی ہے۔لوگوں کے درمیان منصفانہ طریقے سے بیداری پیدا کی ہے۔ اپنے چند رفقاء کے ساتھ مل کر مسلسل تحریکیں چلا کر بہار میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دلایا ہے۔سنگم کے اداریہ کے ذریعے قارئین کے دلوں میں سماجی، سیاسی، معاشرتی، تہذیبی اوراقتصادی اثرات مثبت اورمنفی مرتب کۓ ہیں۔غلام سرور صاحب کا صحافتی مقصد،  ملّت کی سربلندی، صحت مند سماج کی تعمیر وتشکیل، اردو زبان وادب کا فروغ، مسلمانوں میں اتحّاد واتفاق قائم کرنااورملک کی قومی یک جہتی اورسالمیت کو مضبوط کرنا ان کے نصب العین میں شامل تھا۔غلام سرور کے اندر لکھنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود تھی۔غلام سرور صاحب نہ صرف اردو کے صحافی و ادیب اور ماہر سیاست داں  تھے، بلکہ اردو کے بڑے تحریک کار، اردو تحریک کے بڑے مجاہد اورعلمبرداربھی تھے۔ الحاج غلام سرور نے ریاستی انجمن ترقی اردو، بہار کے پلیٹ فارم سے اردو کی کئ  تحریکیں چلائی،اور اردو کی بقاء کے لئے اپنا تن من اور دھن لٹا دیا۔اور آخر میں الحاج غلام سرور صاحب کے الفاظ کی ترجمانی یوں ہے کہ صحافت ایک ذمےداری ہے اگر اس کو پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کیا جائے تو ایک مکمل انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔
ہم پرورش لوح و قلم کرتے ہی  رہیں گے
دل پہ جو گزری ہے رقم کرتے ہی رہیں گے
مرحوم غلام سرور صاحب کے لئے یہ شعر کہ کر بات ختم کرتا ہوں کہ

کون کہتا ہے کے موت آے گی اور میں مر جاوّں گامیں تو دریا ہوں سمندر میں اُتّر جاوّں گا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے