سندیلہ/ ہردوئی: ہماری آواز( یاسر قاسمی) 10 جنوری// سندیلہ کے سماجی کارکن محمد سید کے والد وہاب علی (ہابل انصاری) کے اچانک انتقال سے فضا سوگوار ہو گئی، وہ 75 برس کے تھے۔ اطلاع کے مطابق وہ ان دنوں صوبہ بہار کے سفر پر تھے، ہفتے کو وضو کرکے نماز عصر کی ادائیگی کیلئے مسجد جارہے تھے، اسی دوران اچانک طبیعت ناساز ہوگئی، علاج کیلئے شفا خانے لے جانے کی تیاری ہورہی تھی، تبھی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، انتقال کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، لاش اتوار کی شب سندیلہ لائی گئی، مدرسہ محمود العلوم کے صحن میں بعد ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی، بعد ازاں عمومی قبرستان میں سپرد خاک ہوئے، پسماندگان میں 4 صاحبزادے محمد سید ، محمد صابر ، محمد صغیر ،محمد شکیل اور تین صاحبزادیاں ہیں، بڑے صاحبزادے محمد سید نے ایصال ثواب کی اپیل کی ہے۔
متعلقہ مضامین
جمعیتہ علماء فتح گڑھ شاخ کی جانب سے گرم کپڑوں کی تقسیم
فرخ آباد: ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی) 17 جنوری// آج مقامی جمعیتہ علماء شاخ فتح گڑھ کے زیر اہتمام موضع،رکھا،میں غریب ونادار بچوں کو گرم کپڑے تقسیم کئے گئے کپڑے پاکر بچوں کے چہرے کھل اٹھے اس موقع پر ضلع صدر مفتی ظفر احمد قاسمی نے کہاکہ ضرورت مندوں،بےسہارالوگوں کی مدد کرنا عبادت ہے اور بلا […]
378 واں سالانہ عرس طیبی واحدی کی تیاریاں شباب پر
پریس ریلیز/ ضلع ہردوئی بلگرام شریف میں حضرت مجدد وقت سید میر عبدالواحد بلگرامی اور ان کے صاحبزادہ قطب زماں حضرت سید میر محمد طیب علیہما الرحمہ سے منسوب خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں رواں ماہ 26 اکتوبر تا 28 اکتوبر ہونے والے عرس طیبی واحدی کی تقریبات کی تیاریاں شباب پر ہیں،خانقاہ کے صاحب سجادہ […]
ہماے اسلاف اور تجارت
از قلم: محمد تحسین رضا قادری رفاعی امام: مسجد عزیز فاطمہ، سول لائن کانپور آج جب بھی کوئی عالم دین کاروبار کا سوچتا ہے تو کوئی اسے دین کے منافی قرار دیتا ہے “ اگر یہی کرنا تھا تو مدارس میں کیوں رہے ؟؟ “ اور ہمت کرکے کوئی پہلا قدم اٹھا بھی لے تو ہم […]