لکھنؤ: ہماری آواز/10 جنوری (نامہ نگار) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا ویکسین کے لیے ملک کے سائنسدانوں کے تئیں شکریہ ادا کیا ہے مسٹر یوگی نے 16 جنوری سے شروع ہونے والے کووِڈ ویکسینیشن مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی کامیاب رہنمائی میں اترپردیش سمیت پورا ملک کورونا کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں قیادت کے لیے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام کورونا ویریئرس جن میں ڈاکٹر پیرا میڈیکلس وغیرہ شامل ہیں‘ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کووِڈ-19 کے لیے دو ویکسین تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کی کوششوں سے اترپردیش کورونا پر فتحیاب ہونے میں ہر حال میں کامیاب ہوگا۔
مسٹر یوگی نے عوام سے کورونا پروٹوکال پر مسلسل عمل درآمد کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ماسک لگانا اور دو گز کی دوری قائم رکھنا بے حد ضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز 11 جنوری کو کووِڈ ویکسینیشن مہم کا ڈرائی رن پورے ریاست میں چلایا جائے گا۔